گجرات قتل عام رپورٹ میں مودی کو نسلی قتل عام و فسادات کا ھال مارک قرار دیا گیا تھا:جیک سٹرا
لندن: سابق برطانوی سیکرٹری خارجہ جیک سٹرا نے نریندر مودی کو براہ راست گجرات قتل عام کا ذمہ دار قرار دے دیا ۔


سابق برطانوی سیکرٹری خارجہ نے گزشتہ دنوں بی بی سی کی دستاویزی رپورٹ میں تصدیق کی۔ جیک سٹرا نے کہا کہ گجرات نسلی فسادات پر 2002 کی ٹونی بلئیر حکومت نے غیر معمولی تحقیقات کرائیں تھیں ۔ ٹونی بلئیر حکومت نے تحقیقات برطانیہ میں قابل ذکر گجراتی نژاد مسلمانوں کے دباؤ پر کرائی تھی ۔ کیونکہ برطانیہ میں موجود ہزاروں گجراتی مسلمانوں کے گجرات میں مسلم نسل کشی پر شدید تحفظات تھے ۔
2002 میں بھارت میں برطانوی ہائی کمیشن نے غیر معمولی تحقیقات کے بعد رپورٹ برطانوی وزارت خارجہ کو بھجوائی ۔ برطانوی ہائی کمشن کی رپورٹ میں نریندر مودی کو براہ راست گجرات میں مسلم کش فسادات کا ذمہ دار قرار دیا گیا ۔
سابق برطانوی سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ رپورٹ میں مودی کو نسلی قتل عام و فسادات کا ھال مارک قرار دیا گیا تھا ۔ رپورٹ میں نریندر مودی کی 27 فروری کو بھارتی سینئر پولیس حکام سے ملاقات کا انکشاف کیا گیا ۔ ملاقات میں نریندر مودی نے پولیس افسران کو فسادات میں مداخلت سے روک دیا تھا ۔ رپورٹ ملنے کے بعد اس وقت کی واجپائی حکومت اور بھارتی وزیر خارجہ جسونت سنگھ سے رابطے کئے ۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی حالیہ اقوام متحدہ کانفرنس میں مودی کو گجرات کا قصائی قرار دیا تھا ۔ بھارتی مسلمان راہنما اسدر الدین اویسی نے بھی بی بی سی رپورٹ پر نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 3 گھنٹے قبل

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- 3 گھنٹے قبل

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- 2 گھنٹے قبل

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- 2 گھنٹے قبل

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- 2 گھنٹے قبل

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب میں اسکول ٹیچر انٹرنز کی دوبارہ بھرتی کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- 3 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون
- 3 گھنٹے قبل
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- 2 گھنٹے قبل

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 3 گھنٹے قبل