Advertisement
تفریح

اداکارہ روحی بانو کی برسی آج منائی جا رہی ہے

ٹیلی ویژن اور فلموں کی نامور اداکارہ روحی بانو کی چوتھی برسی آج

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر جنوری 25 2023، 4:12 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اداکارہ روحی بانو کی برسی آج منائی جا رہی ہے

لاہور: ٹیلی ویژن اور فلموں کی نامور اداکارہ روحی بانو کی چوتھی برسی آج (بدھ) منائی جارہی ہے۔

روحی بانو 10اگست 1951کو کراچی میں پیدا ہوئیں، روحی بانو کرن کہانی، زرد گلاب اور دروازہ میں اپنے کرداروں کے لیے جانی جاتی تھیں۔

اداکارہ کو 1981میں صدر پاکستان نے پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا تھا، انہوں نے پی ٹی وی کے بہت سے ایوارڈز بھی حاصل کیے جن میں نگار ایوارڈ، گریجویٹ ایوارڈ اور لکس لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ شامل ہیں۔

بانو ہندوستانی موسیقی کے ماہر استاد ذاکر حسین کی بہن تھیں۔روحی بانو کا انتقال  25جنوری 2019کو استنبول میں ہوا۔

Advertisement