جی این این سوشل

جرم

 پاکستانی خاتون 12سال کی جبری مشقت کے بعد رہا

تین افراد نے 12 سال تک گھریلو مشقت پر مجبور کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

 پاکستانی خاتون 12سال کی جبری مشقت کے بعد رہا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ورجینیا: پاکستانی خاتون کو 12سال کی جبری مشقت کے بعد رہا کیا گیا 
رچمنڈ: ایک پاکستانی خاتون کو مڈلوتھین خاندان کے تین افراد نے 12 سال تک گھریلو مشقت پر مجبور کیا جنہیں جرم کرنے کی سزا سنائی گئی۔80 سالہ زاہدہ امان کو فیڈرل جیل میں 12سال، 48 سالہ محمد ریحان چوہدری کو فیڈرل جیل میں 10 سال اور 55 سالہ محمد نعمان چوہدری کو مشرقی ضلع ورجینیا کی فیڈرل جیل میں پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی۔

مزید برآں،
 عدالت نے امان اور ریحان چوہدری کو حکم دیا کہ وہ متاثرہ کو تقریبا 250,000 ڈالر کی واپسی کی اجرت اور مدعا علیہان کے مجرمانہ طرز عمل کے نتیجے میں ہونے والے دیگر مالی نقصانات کی ادائیگی کریں۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق مقتولہ نے 2002 میں امان کے بیٹے اور مدعا علیہان نعمان اور ریحان چوہدری کے بھائی سے شادی کی۔ اس کے بعد وہ ملزمان کے گھر رہنے لگی۔ اگلے 12 سالوں میں، تینوں مدعا علیہان نے اسے گھریلو خدمات انجام دینے پر مجبور کیا۔ 

 جسمانی طور پر زیادتی کا بھی نشانہ بنایا گیا، یہاں تک کہ اسے لکڑی کے تختے سے مارا اس کے ہاتھ پاں باندھ کر اسے اس کے بچوں کے سامنے سیڑھیوں سے نیچے گھسیٹ لیا۔اس کے علاوہ، اگرچہ متاثرہ، پاکستانی نژاد، امریکہ میں عارضی امیگریشن سٹیٹس رکھتی تھی، مدعا علیہ امان نے متاثرہ کی امیگریشن دستاویزات لے لیں۔

 

پاکستان

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن پر ایک بار پھر معطلی کی تلوار لٹکنے لگی

الیکشن کمیشن نے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر ایک بار پھر اعتراضات اٹھا دیئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن پر ایک بار پھر معطلی کی تلوار لٹکنے لگی

پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر ایک بار پھر معطلی کی تلوار لٹکنے لگی، الیکشن کمیشن نے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر ایک بار پھر اعتراضات اٹھا دیئے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے اسے 30 اپریل کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی پی نے تیسری بار پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض عائد کیا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن پولیٹیکل فنانس ونگ نے اپنے نوٹس میں پی ٹی آئی کو 30 اپریل کو پیش ہونے کی ہدایت کردی ہے۔

پی ٹی آئی نے 4 مارچ کو الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات جمع کرائی تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیر اعظم

کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی ملک کی ترقی ہے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کیساتھ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی ملک کی ترقی ہے، بعذ اوقات ترقی کےلئے ایسے فیصلے کرنا پڑے گے جو شاید پسند نہ ہوں۔ امید ہے کہ آئندہ ہفتے سرمایہ کاری کےلئے غیر ملکی وفد آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  آج میں کراچی حاضر ہوا ہوں، پچھلے کچھ ماہ سے یہاں آنے کا پروگرام بنتا رہا اور تبدیل ہوتا رہا، شاہ صاحب کا مشکور ہوں جنہوں نے میرا گرم جوشی سے استقبال کیا۔  

وزیراعظم نے کہا کہ  8 فروری کے الیکشن میں وفاق میں منقسم مینڈیٹ ملا ہے، پیپلزپارٹی کو اللہ نے سندھ میں اور پنجاب میں مسلم لیگ ن کو خدمت کا موقع دیا، ہمیں مل کرپہلے سے زیادہ تعاون اور تعلق کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے ساتھ بھائیوں والا تعلق بن گیا ہے، سندھ، پنجاب کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، دوسرے صوبوں کی ترقی بھی ملک و عوام کی ترقی ہے، ہمیں ایسے فیصلے کرنے پڑیں گے جو اپنے لیے شاید پسند نہ ہوں۔

شہبازشریف نے کہا کہ ایرانی صدر تشریف لائے، آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں ایسے اور بھی وفد آئیں گے، سرمایہ کاری کیلئے بھی وفد پاکستان کا رخ کریں گے، ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے تو خوشحالی و ترقی کی گاڑی آگے بڑھے گی ،  ترقی و خوشحالی کیلئے مل کر کام کریں گے اوراس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کراچی و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی و گردونواح میں زلزلے   کے جھٹکے

کراچی : کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 تھی۔

کراچی میں زلزلے جھٹکے 8 بجکر50 منٹ پر محسوس کئے گئے ، زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کی گہرائی 12 کلومیٹر اور مرکز کراچی کا علاقہ ملیرتھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر، لانڈھی، قائدآباد، سپرہائی وے اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll