جی این این سوشل

علاقائی

پشاور، پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکہ،28افراد شہید

دھماکہ پولیس لائنز کی مسجد میں ہوا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پشاور، پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکہ،28افراد شہید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھاکہ پولیس لائنز میں مسجد میں ہوا، جس میں 28 اہلکار شہید، زخمیوں کی تعداد 140 سے زائد بتائی جارہی ہے۔ 

دھماکے کے باعث عمارت کا ایک حصہ گر گیا ہے، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہاہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ ہائی سکیورٹی زون میں ہواہے، امدادی اور ریسکیوٹیمیں بھی روانہ کردی گئی ہیں، زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے۔

دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان نے دھماکے کے بعد پشاور کے بڑے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم دیدیا۔

عمران خان نے پشاور پولیس لائن میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے بڑھتے خطرے سے نمٹنے کی ضرورت ہے، اپنی انٹیلی جنس کو بہتر اور پولیس کومناسب سہولتوں دینی ہونگی، میری دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، ان سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔

 

پاکستان

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

پشاور، کوہاٹ، صوابی میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے لاہور ، کوئٹہ راولپنڈی میں محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ بہاول پور ،لودھراں، ڈی جی خان، میانوالی، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، پارا چنار،  کرک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

خوفزدہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھرو ں سے باہر آ گئے۔

اس کے علاوہ بہاول پور ،لودھراں، ڈی جی خان، میانوالی، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، پارا چنار،  کرک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

لکی مروت، مردان ، باجوڑ، نوشہرہ اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اسکردو اور چلاس میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ خوفزدہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھرو ں سے باہر آ گئے۔

زلزلے کی شدت 6.8  ریکارڈ کی گئی۔ اب تک کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اٹھارٹی خیبر پختونخوا کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی 180 کلو میٹر زیر زمین تھی اور اس کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجکر 47 منٹ پر آیا، زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا خطہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکے ترکمانستان، بھارت، قازقستان، تاجکستان ، ازبکستان، چین، افغانستان کرغزستان میں بھی محسوس کیے گئے۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر اسلام آباد کے اسپتالوں میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

زلزلے کے شدید جھٹکوں کے پیش نظر پولی کلینک اور  پمز اسپتال میں بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

وزیر صحت نے کہا کہ اسپتال انتظامیہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات یقینی بنائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کی نیب کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور

عدالت نے 10 دن کے لیے عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کی نیب کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور

لاہور ہائی کورٹ نے 2 نیب کیسز میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظورکرلی۔عمران خان عدالت میں پیش ہوئے اور نیب کی جانب سے آج پیشی کے لیے بلائےگئے 2 نوٹسز میں  حفاظتی ضمانت کی درخواست کی۔عدالت نے 10 دن کے لیے عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ۔

وکیل عمران خان کا کہنا تھا کہ  تادیبی کارروائی سے بھی روک دیں جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ ذمہ داری سے حفاظتی ضمانت دے رہے ہیں۔دوران سماعت عمران خان روسٹرم پر آگئے اور بیان دیا کہ الیکشن کااعلان ہوچکا ہے اور سارا وقت عدالت اور وکیلوں کے ساتھ گزرتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ان کی الیکشن مہم گھر سے عدالتوں تک کی ہے،ٹکٹوں کی تقسیم کا وقت نہیں مل رہا، 50  سال میں ایک مقدمہ میرے اوپر نہیں ہوا، 6 ماہ میں 96 مقدمات  درج  ہو چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

امریکی ڈالر کی قدر میں دوبارہ کمی

ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں دوبارہ کمی کی واپسی ہوئی ہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی ڈالر کی قدر میں دوبارہ کمی

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں گیارہ پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 284 روپے 3 پیسے سے کم ہو کر 283 روپے 92 پیسے ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll