جرم
کراچی میں ایک ماہ میں 14 افراد کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا
کراچی میں ایک ماہ میں 14 افراد کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا۔
-1280x720.jpg)
تازہ واقعہ میں کراچی کے علاقے منگھوپیر میں مزاحمت پر ٹرک ڈرائیور بھی جان سے گیا۔ ٹرک ڈرائیور عبدالرزاق کے بیٹے کا کہنا ہے کہ مقتول تین دن کی ڈیوٹی کے بعد گھر آرہا تھا کہ ڈاکووں نے ایک موبائل کے پیچھے اسے قتل کردیا۔
اہل خانہ کہتے ہیں مقتول کو ایک گولی کمر میں لگی اور مرتے وقت بھی اس کو اپنے بچوں کی فکر تھی۔
عبدرازق دوبھائیوں سے چھوٹا اور تین بچوں کا باپ تھا اور منگھوپیر میں جماعت اسلامی کا کارکن بھی تھا۔ مقتول کی نماز جنازہ میں علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تدفین منگھوپیر کے قبرستان میں کی گئی۔
پاکستان
لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور
عدالت نے عمران خان ضمانت 27 مارچ تک منظور کی ہے

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
عمران خان جسٹس طارق کی عدالت سے دوسری عدالت جسٹس شہباز رضوی کے سامنے حفاظتی ضمانت کیلئے پیش ہوئے، ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے عمران خان کی دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
عمران خان نے اسلام آباد میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی جو لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں درج 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
پاکستان
پاکستان تحریک انصاف پر پابندی سے ایسا ردعمل آئے گا جو آپ سوچ نہیں سکتے،فواد چوہدری
ظالموں کے خلاف عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے،رہنما پاکستان تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر عمران خان یا پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی کوشش ہوئی تو ایسا ردعمل آئے گا جو آپ سوچ نہیں سکتے۔
دو دنوں سے تحریک انصاف کے پانچ سو سے زائد ارکان حراست میں لئے گئے ہیں یا چھاپے مارے گئے ہیں، ان ظالموں کے خلاف عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے، آخری دھکے کیلئے تیاری کر لیں اگر عمران خان یا تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی کوشش ہوئ تو ایسا رد عمل آئے گا جو آپ سوچ نہیں سکتے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 21, 2023
فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ حکمران اتحاد کی میٹنگ کے نتیجے میں ایک مضحکہ خیز پریس ریلیز سامنے آئی ہے، ڈمی پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلا کر عوام کے حقوق کو پامال کرنے کی کوشش جاری ہے، ملک میں آئین کو ختم کرکے ایسا گروپ مسلط کر دیا گیا ہے جس کی عوام میں کوئی حیثیت نہیں، عوام سے خوفزدہ گروہ صرف جبر پر قائم ہے۔
پاکستان
جگہ جگہ رکاوٹیں لگا کر مجھے روکا گیا تاکہ عدالت نہ پہنچ سکوں،عمران خان
اسلام آباد میں تھا تو پولیس نے میرے پیچھےگھر میں کارروائی کی،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف

لاہور ہائی کورٹ میں زمان پارک میں آپریشن کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔دوران سماعت جسٹس طارق سلیم شیخ نے سوال کیا کہ عمران خان کے ساتھ عدالت میں یہ گارڈز کس کے ہیں اگر پولیس کے ہیں تو ٹھیک، اگر پرائیویٹ گارڈز ہیں تو باہر جائیں۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ یہ عمران خان کی ذاتی سکیورٹی ہے، جس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نےکہا کہ سکیورٹی کے لیے پولیس اہلکار موجود ہیں۔ دوران سماعت عمران خان نے روسٹرم پر آکر بتایا کہ میری اہلیہ گھر پر تھیں، گھر کے شیشے توڑے گئے، اسلام آباد میں تھا تو پولیس نے میرے پیچھےگھر میں کارروائی کی۔
عمران خان نےکہا کہ میری اہلیہ گھر پر اکیلی تھیں، شیشے ٹوٹنے پر اس نے چیخیں ماریں، گھر میں پولیس کارروائی کی ویڈیو موجود ہے۔آج بغیرکسی قافلےکے آیا ہوں، جگہ جگہ رکاوٹیں لگا کر مجھے روکا گیا تاکہ عدالت نہ پہنچ سکوں۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نےکہا کہ میڈیا پر بیٹھ کر جو عدلیہ کا مذاق بنا رہے ہیں ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کروں گا، اگر تمام فریقین نے عدلیہ کی عزت نہ کی تو پھر توہین عدالت کی کارروائی کروں گا۔عدالت نےسرکاری وکیل کو زمان پارک آپریشن سے متعلق ہدایات لے کر پیش ہونےکی ہدایت کردی۔
جسٹس طارق سلیم شیخ کا کہنا تھا کہ ہم نے قانون کے مطابق کارروائی کرنی ہوتی ہے ہم صرف قانون کی بات کرتے ہیں۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی
-
کھیل 2 دن پہلے
مجھے اس گندی سیاست کا حصہ نہ بنائیں،شاہد آفریدی
-
پاکستان ایک دن پہلے
کل سے ملک بھرمیں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف نئے مقدمات
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسلام آباد پیشی پر جاتے ہوئے گھر والوں کو خدا حافظ کر کے گیا،عمران خان
-
پاکستان 4 گھنٹے پہلے
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی کے تحصیل ناظم حویلیاں کی گاڑی پر فائرنگ، 6 افراد جاں بحق
-
علاقائی 16 گھنٹے پہلے
ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی کے عاطف منصف سمیت 11 افراد جاں بحق
-
پاکستان 2 دن پہلے
عوام کیلئے 50 روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم ریلیف پیکیج کا اعلان