جی این این سوشل

تفریح

کیارا اور سدھارتھ کی شادی کا ریسیپشن کب اور کہاں ہوگا؟ 

ولیمے کے کارڈ کی تصویر بھارتی ویب سائٹ پنک ولا نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر جاری کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کیارا اور سدھارتھ کی شادی کا ریسیپشن کب اور کہاں ہوگا؟ 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بالی وڈ کی اداکار جوڑی سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کا ریسیپشن اتوار 12 فروری کو ہوگا جس میں مدعو کیے گئے مہمانوں کی لسٹ اور کارڈ کی تصویر بھی سامنے آگئی۔

بھارتی ویب سائٹ پنک ولا نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر جاری کی جس کے مطابق ان کا ریسیپشن 12 فروری کو ممبئی کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوگا۔

7 فروری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے کیارا اور سدھارتھ کی جانب سے ریسیپشن میں مدعو کیے جانے والے بالی وڈ ستاروں کی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

مہمانوں میں سلمان خان، عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، ورون دھون، بھوشن کمار، شاہد کپور، میرا کپور اور کرن جوہر سمیت متعدد دیگر اداکاروں کو بھی کارڈ بھیجا گیا ہے۔

تجارت

نئے کرنسی نوٹوں کے آرٹ مقابلےمیں کامیاب امیدواروں کا اعلان

مقابلے کے نتائج کے مطابق پہلے نمبر پر آنے والے پانچ بینک نوٹوں کو خواتین نے ڈیزائن کیا 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نئے کرنسی نوٹوں کے آرٹ مقابلےمیں کامیاب امیدواروں کا اعلان

لاہور : سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹوں کے لیے منعقد ہونے والے آرٹ مقابلے کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ اس مقابلے میں خواتین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

مقابلے کے نتائج کے مطابق پہلے نمبر پر آنے والے پانچ بینک نوٹوں کو خواتین نے ڈیزائن کیا ہے۔ اس کے علاوہ دس کامیاب ڈیزائنوں میں سے چھ ڈیزائن بھی خواتین نے بنائے۔ خاص طور پر 10، 100، 500، 1000 اور 5000 روپے کے نوٹوں کے لیے پہلے نمبر پر آنے والے ڈیزائن خواتین نے تخلیق کیے ہیں۔

سٹیٹ بینک نے تمام شرکاء کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کوششوں کو سراہا ہے۔ مقابلے میں دوسرے نمبر پر آنے والا 500 روپے کا نوٹ بھی ایک خاتون آرٹسٹ کی تخلیق ہے۔

زیادہ تر ڈیزائنرز نے اپنے ڈیزائنوں میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور فاطمہ جناح کو شامل کیا ہے۔ 

10 روپے کے نوٹ کی پہلی پوزیشن ڈاکٹر شیری عابدی نے حاصل کی جبکہ اسی کرنسی نوٹ کو ڈیزائن کرنے پر مرزا سفیان دوسرے نمبر پر رہے۔

اسی طرح 20 روپے کے نوٹ کی پہلی پوزیشن ہارون خان نے حاصل کی۔

50 روپے کے نوٹ کو سید فواد حسین نے بہترین ڈائزین کر کے پہلی پوزیشن لی جبکہ 500 روپے میں پہلی پوزیشن لینے والی ہادیہ حسن جبکہ دوسرے نمبر پر عینی زہرہ رہیں۔

نوٹوں کے مقابلے میں صرف ایک ڈیزائنر میمونہ افضل نے دو ڈیزائن میں کامیابی حاصل کی انہوں نے 100 اور 5000 روپے کی کیٹیگریز میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔5000 روپے کے نوٹ کی کیٹیگری میں دوسرا انعام کریم محمد کو دیا گیا ہے۔

اسی طرح مقابلوں میں نورین اسلم کے ہزار روپے کے نوٹ آرٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

میمونہ افضل واحد ڈیزائنر ہیں جنہوں نے دو کیٹیگریز میں پہلا انعام جیتا ہے۔

سٹیٹ بینک کی ایک ماہرین پر مشتمل کمیٹی نے ثقافتی ورثے اور ترقی پسند سوچ کو مدنظر رکھتے ہوئے ان ڈیزائنوں کا انتخاب کیا ہے۔ یہ ڈیزائن اب عالمی ماہرین کو بھیجے جائیں گے جو انہیں رہنمائی کے طور پر استعمال کرتے ہوئے نئی کرنسی نوٹوں کی سیریز ڈیزائن کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد : پی ٹی آئی نے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلیں ، پی ٹی آئی پاور شو کیلئے تیار

اپوزیشن لیڈرعمرایوب نےکہا جلسہ میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے نئی جگہ کا این او سی جاری کیا گیا، جیسے بھی ممکن ہو کارکن پہنچیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد : پی ٹی آئی نے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلیں ، پی ٹی آئی پاور شو کیلئے تیار

اسلام آباد میں تحریک انصاف کا جلسہ کل ہوگا، سنگجانی کے قریب ہونے والے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، مرکزی قیادت نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف پاورشو کے لئے تیار ہے ، جلسہ گاہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ۔ مرکزی قیادت نے جلسہ گاہ کا بھی دورہ کیا ہے۔

اپوزیشن لیڈرعمرایوب نےکہا جلسہ میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے نئی جگہ کا این او سی جاری کیا گیا، جیسے بھی ممکن ہو کارکن پہنچیں۔ آج رات جلسے کی چاند رات ہوگی۔

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے کہا اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا پرامن جلسہ ہوگا، یہ لانگ مارچ یا دھرنا نہیں ہوگا، انتظامیہ راستے میں رکاوٹ نہ ڈالے ، وزیراعلی خیبرپختونخوا نے ہر رکن اسمبلی کو ایک ہزار کارکن ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

عدالت میں پیشی کے موقع پرشاہ محمود قریشی نے کہااسلام آباد جلسہ ہرصورت ہوگا،آج ہم دھوپ میں ہیں کل آپ ہوسکتے ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زرعی مقاصد کے لیے 4.8 ملین ایکڑ اراضی کی نشاندہی

گرین پاکستان انیشیٹو کا بنیادی مقصد جدید کارپوریٹ فارمنگ کے ساتھ ساتھ چھوٹے کسانوں کی مدد کرنا ہے، جو پاکستان کے زرعی شعبے کا پچانوے فیصد ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زرعی مقاصد کے لیے 4.8 ملین ایکڑ اراضی کی نشاندہی

گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زرعی مقاصد کے لیے 4.8 ملین ایکڑ اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب تک 0.9 ملین ایکڑ اراضی الاٹ کی جا چکی ہے جس میں پنجاب میں 811,619 ایکڑ، سندھ میں 52,713 ایکڑ، بلوچستان میں 47,606 اور خیبرپختونخوا میں 74,140 ایکڑ اراضی شامل ہے۔

چولستان میں کارپوریٹ فارمنگ شروع ہو چکی ہے اور اب تک دو لاکھ ایکڑ اراضی کا معاہدہ ہو چکا ہے۔

گرین پاکستان انیشیٹو کا بنیادی مقصد جدید کارپوریٹ فارمنگ کے ساتھ ساتھ چھوٹے کسانوں کی مدد کرنا ہے، جو پاکستان کے زرعی شعبے کا پچانوے فیصد ہیں۔

گرین ایگری مال کسانوں کو کھاد، بیج اور دیگر زرعی مواد فراہم کرنے کا ایک ون اسٹاپ سینٹر ہے۔ اگلے دو سالوں میں ملک بھر میں ڈھائی سو مزید گرین ایگری مالز قائم کیے جائیں گے۔

گرین پاکستان واٹر مینجمنٹ زرعی پانی کے بہتر انتظام کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور زیر زمین پانی کے ذخائر کے تحفظ کے لیے قوانین متعارف کروا رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll