جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان پر آرٹیکل 6 دو سو فیصد لاگو ہوتا ہے،شرجیل میمن

عمران خان جیل بھرو تحریک پر جلد یو ٹرن لیں گے،شرجیل میمن

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان پر آرٹیکل 6 دو سو فیصد لاگو ہوتا ہے،شرجیل میمن
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان جیل بھرو تحریک پر جلد یو ٹرن لیں گے۔ایک شخص 8 مہینے سے عوام کو بے وقوف بناتا رہا کہ آمریکا نے ان کے خلاف سازش کی،عمران خان پر آرٹیکل 6 دو سو فیصد لاگو ہوتا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا ہےکہ ایم کیو ایم اتحادی جماعت ہے،ان کے تحفظات کو دور کرنا ہماری ذمہ داری ہے،ایک شخص 8 مہینے سے عوام کو بے وقوف بناتا رہا کہ امریکا نے ان کے خلاف سازش کی،اب عمران خان پر آرٹیکل 6 دو سو فیصد لاگو ہوتا ہے،اسپیکر اور صدر پاکستان پر بھی لاگو ہوتا ہے،پاکستان کی تاریخ کا واحد وزیر اعظم ہے، جس کو پارلیمنٹ نے دکھے دے کر نکالا،اسپیکر نے آئین کو بلڈوز کیا،10منٹ کے بعد خبر آئی کہ عمران خان نے اسمبلی تھوڑ دی،عمران خان قومی مجرم ہے

آج ٹرانسپورٹ کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا،اس میں اہم فیصلے ہوئے،پبلک ٹرانسپورٹ پاکستان کا اہم مسئلہ ہے،مہنگائی ہے،اس صورتحال میں پیپلز پارٹی کی حکومت کی ترجیح ہے کہ عوام کو اس صورتحال میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف زرداری نے سخت ہدایت دی ہیں کہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے،وزیر اعلیٰ سندھ نے عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کو اپروچ کیا ہے۔ 

انہوں نےکہا کہ ہماری ای وی بسیں بھی چل رہی ہیں،الیکٹرک بس سروس کی نئی بہت بڑی فلیٹ کراچی پورٹ پر پہنچ گئی ہے،17فروری کو پیپلز بس سروس کا باقاعدہ آپریشن شروع کرنے جا رہے ہیں،سکھر کی عوام کو دنیا کی بہترین سروس میسر آجائے گی،لاڑکانہ ، حیدرآباد اور کراچی کے بعد اب سکھر میں شروع کر رہے ہیں

18 فروری کو پیپلز بینک بس سروس حیدرآباد میں بھی شروع کی جائے گی،کراچی میں پنک بس سروس کو بڑی پذیرائی ملی ہے،پاکستان چند ممالک میں شامل ہے ، جہاں خواتین کے لیے علیحدہ بس سروس موجود ہے،20 فروری کو پنک بس سروس تین نئے روٹس شروع کرنے جا رہے ہیں،روٹ ون پنک بس سروس میں پنک بس سروس میں بسوں کی تعداد بڑھا رہے ہیں،روٹ 2 پر نارتھ کراچی سے انڈس ہاسپٹل کورنگی پر بھی پنک بس سروس شروع کر رہے ہیں،روٹ 10 نمائش سے سی ویو تک بھی پنک بس سروس شروع کر رہے ہیں۔

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ 23 اضلاع میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں 22 لاکھ افراد کو گھر بنا کر دی رہی ہے ، یہ پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوا ،کسانوں کو 5 ، 5 ہزار روپے فی ایکڑ دیئے جا رہے ہیں،سڑکیں بنائی جا رہی ہے،نہری نظام کو بہتر کیا جا رہا ہے،یہی فلاحی ریاست کا کام ہے،

پاکستان

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب

مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت ماہ ربیع الاول 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج (4 ستمبر) کو اسلام آباد میں ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب

ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت ماہ ربیع الاول 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج (4 ستمبر) کو اسلام آباد میں ہوگا۔

اجلاس میں علماء کرام، وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے شریک ہوں گے۔

اس حوالے سے زونل رویت ہلال کمیٹیز کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی کانگریس کے رکن ٹام سوازی پاکستان کاکس کے نئے چیئرمین منتخب

پاکستان کاکس کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے انتہائی پُرجوش ہوں، نام سوازی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی کانگریس کے رکن ٹام سوازی پاکستان کاکس کے نئے چیئرمین منتخب

امریکی کانگریس کے رکن ٹام سوازی پاکستان کاکس کے نئے چیئرمین منتخب ہوگئے، وہ نومبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس کے رکن ٹام سوازی کو پاکستان کاکس کا نیا چیئرمین منتخب کرلیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کاکس کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے انتہائی پُرجوش ہوں، پاک امریکا تعلقات کو زید مستحکم بنانے کے لیے کوشاں رہوں گا۔

چیئرمین پاکستان کاکس ٹام سوازی آئندہ ماہ نومبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے، ٹام سوازی نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

واشنگٹن میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید اور ٹام سوازی کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی جس میں پاک امریکا تعلقات، دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر پاکستانی سفیر نے ٹام سوازی کو پاکستان کاکس کا نیا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی جبکہ ٹام سوازی نے پاک امریکا تعلقات بہتر کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ضرار ہاشم خان سیکریٹری وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے وابستہ ذرائع کے مطابق کسی بھی وفاقی سیکرٹری کی براہ راست تقرری کا یہ پہلا کیس ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ضرار ہاشم خان سیکریٹری وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر

ضرار ہاشم خان کو 2 سال کے لئے سیکریٹری وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر کر دیا گیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے سیکریٹری وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا تقرر کیا گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضرار ہاشم خان کو کنٹریکٹ پر 2 سال کیلئے سیکریٹری وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر کیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے وابستہ ذرائع کے مطابق کسی بھی وفاقی سیکرٹری کی براہ راست تقرری کا یہ پہلا کیس ہے، سیکریٹری وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیو نیکیشن کی اوپن مارکیٹ سے کنٹریکٹ پرتقرری کیلئے بذریعہ اشتہار اوپن مارکیٹ سے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی تھیں، وزیراعظم کی جانب سے تشکیل کردہ سلیکشن بورڈ نے امیدوراوں کے انٹرویوز کئے تھے۔

گریڈ 22 کی اس اہم پوسٹ پر تقرری کیلئے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد خان چیمہ کی سربراہی میں 5 رکنی سلیکشن بورڈ تشکیل دیا گیا تھا، بورڈ کے دیگر ممبران میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کام ڈویژن شیزہ فاطمہ خواجہ، ٗ سیکرٹری کابینہ ڈویژن کامران علی افضل، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللہ دھاریجو اور سیکرٹری وزارت تجارت جواد پال شامل تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll