جی این این سوشل

کھیل

پی ایس ایل 8، افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز کا فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

پی ایس ایل کی رنگا رنگ تقریبات کا آغاز پہلی بار ملتان میں ہوا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ایس ایل 8، افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز کا    فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان سپر لیگ کے سیزن 8 کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز سے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے پہلے ملتان کے کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا۔ پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا جس کے بعد چیئرمین پی سی بی سیلکشن کمیٹی نجم سیٹھی نے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا سفر دبئی سے شروع ہوا تھا اور آج یہاں ہے،اگلے سال پشاور اور کوئٹہ جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل نے عوام کو خوش کیا ہے،پی ایس ایل 8 میں 21غیر ملکی اور14پاکستانی ڈیبیو کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل نے شاہین شاہ آفریدی ،حارث اور حسن علی سمیت بہت سے شاندار کھلاڑی دیئے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ لاہور والے میرے دل میں اور ملتان والے میرے ذہین میں ہیں،پی ایس ایل ایک برانڈ بن چکا ہے۔

واضح رہے کہ ایونٹ کا افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان  کھیلا جارہا ہے ۔ 

موسم

مون سون بارشوں سے فصلوں کی تباہی کے اعدادو شمار جاری

وزیر زراعت سندھ نے کہا کہ 53 ہزار 195 ایکڑ پر کھڑی کھجور کی فصل مکمل طور پر خراب ہو چکی ہے جبکہ 32 ہزار 849 ایکڑ کو جزوی نقصان پہنچا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مون سون بارشوں سے فصلوں کی تباہی کے اعدادو شمار جاری

محکمہ زراعت سندھ نے حالیہ بارشوں سے فصلوں کو ہونے والے نقصانات کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔
وزیر زراعت سندھ  محمد بخش مہر کے مطابق بارشوں سے کاشت کاروں کو 86.86 بلین روپے کا نقصان ہوا اور 5 لاکھ 41 ہزار 351 ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2 لاکھ 93 ہزار 580 ایکڑ اراضی پر کھڑی کپاس کی فصل کو نقصان پہنچا جبکہ 35 ہزار 271 ایکڑ پر کھڑی چاول کی فصل کو مکمل اور 2 لاکھ 69 ہزار ایکڑ کو جزوی نقصان پہنچا۔

وزیر زراعت سندھ نے کہا کہ 53 ہزار 195 ایکڑ پر کھڑی کھجور کی فصل مکمل طور پر خراب ہو چکی ہے جبکہ 32 ہزار 849 ایکڑ کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں 26 ہزار 382 ایکڑ پر کھڑی گنے کی فصل کو مکمل نقصان پہنچا، 69 ہزار 689 ایکڑ گنے کی فصل کو جزوی نقصان پہنچا، غیرمعمولی بارشوں سے کپاس 21 فیصد اور کھجور کی 41 فیصد فصل تباہ ہوگئی۔

 کسی ایک کام میں ان کو نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس کام میں اب کے کسی ایک کام میں ام

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

ایم کیو ایم کا "کے الیکٹرک" کی جانب سے ناجائز بلوں اور ناقص کارکردگی پر احتجاج کا فیصلہ

جمعرات کو کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، ترجمان ایم کیو ایم پاکستان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایم کیو ایم کا "کے الیکٹرک" کی جانب سے  ناجائز بلوں اور ناقص کارکردگی پر احتجاج کا فیصلہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے ’کے الیکٹرک‘ کے خلاف عوامی احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق جمعرات کو کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے ناجائز بلوں اور ناقص کارکردگی پر احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کے عوام سے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اپیل بھی کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چلتی پھرتی معیشت کو تباہ وبرباد کیا گیا، عمر ایوب

ن لیگ ،پیپلز پارٹی اورایم کیو ایم نے معیشت کو زمین بوس کیا، پی ٹی آئی رہنما

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چلتی پھرتی معیشت کو تباہ وبرباد کیا گیا، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کاکہنا ہے کہ ایک چلتی ہوئی معیشت کو تباہ کیا ، جس کا خمیازہ آج بھی بھگت رہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں بہترین معیشت چل رہی تھی، چلتی پھرتی معیشت کو تباہ وبرباد کیا گیا، ن لیگ ،پیپلز پارٹی اورایم کیو ایم نے معیشت کو زمین بوس کیا، ہمارے دور میں اربوں روپے ڈالر ریزرو تھے، بیرون ملک کے لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کررہے تھے، آج نوجوان باہر جانے کیلئے پاسپورٹ کیلئے لائنوں میں لگے ہوئے ہیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ عمران خان نے محمود اچکزئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرنے کا ٹاسک دیا ہوا ہے، اس کے علاوہ ہم نے کسی سے منت  سماجت نہیں کی، منتیں تو خواجہ آصف نے کیں ، وہ روتے بھی تھے اور نواز شریف کی پلیٹ لیٹس جو گرتی تھیں تو وہ جھوٹی رپورٹس بناتے تھے اور غلط رپورٹس کابینہ کو پیش ہوتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کی غلطی نہیں وہ کھسک گئے ہیں، خواجہ آصف کی اپنی پارٹی کے لوگ ان سے تنگ ہیں ، ہم معافی مانگتے ہیں صرف اللہ رب العزت سے اپنے گناہوں کی، معافی وہ مانگتا ہے جس نے کوئی غلط کام کیا ہو ہم نے ایسا کچھ نہیں کیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم کے مطابق 8ستمبر کو بھرپور جلسہ کریں گے۔ 9 مئی کی ویڈیوز سامنے لائیں، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll