جی این این سوشل

تفریح

مرزا غالب کی 154 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

معروف شاعر مرزا اسد اللہ بیگ خان عرف مرزا غالب کو ان کی 154 ویں برسی پر یاد کیا جارہاہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مرزا غالب کی 154 ویں برسی آج منائی جارہی ہے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

معروف شاعر مرزا اسد اللہ بیگ خان عرف مرزا غالب کو ان کی 154 ویں برسی پر یاد کیا جارہاہے۔

پوچھتے   ہیں   وہ   کہ   غالب   کون   ہے
کوئی   بتلائے   کہ   ہم   بتلائیں   کیا

مرزا غالب نہ صرف ہندوستان اور پاکستان میں بلکہ تارکین وطن میں بھی مقبول ہیں، ہندوستانی شاعر نے اردو اور فارسی میں لکھا اور اس کا فارسی دیوان اس کی اردو سے کم از کم پانچ گنا لمبا ہے۔

 تاہم ان کی شہرت اردو شاعری میں ہے۔غالب 27 دسمبر 1797 کو اتر پردیش کے آگرہ میں پیدا ہوئے، انہوں نے لازوال شاعری کے کئی ٹکڑے لکھے۔

ان کا انتقال 15 فروری 1869 کو دہلی میں اپنے گھر پر ہوا اور اب ان کی رہائش گاہ کو غالب میموریل میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد ان کے ادبی کاموں کی نمائش ہے۔

عظیم شاعر کی شادی عمرا بیگم سے ہوئی تھی اور ان کے سات بچے تھے۔ 

کھیل

پی سی بی نے عوامی دباؤ کے بعد اعظم خان پر عائد جرمانہ ختم کر دیا

کرکٹر کو میچ کے دوران بلے پر فلسطینی پرچم لگاکر کھیلنے پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی نے عوامی دباؤ کے بعد اعظم خان پر عائد جرمانہ ختم کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے عوامی دباؤ کے بعد اعظم خان پر عائد جرمانہ ختم کر دیا، کرکٹر کو میچ کے دوران بلے پر فلسطینی پرچم لگاکر کھیلنے پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

پی سی بی نے معاملے کا جامع جائزہ لینے کے بعد اعظم خان پر عائد جرمانہ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا، اعظم خان نے پی سی بی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل2 (4) کی خلاف ورزی کی اور امپائر کی ہدایت کے باوجود ضابطہ اخلاق کی تعمیل نہیں کی۔ پی سی بی نے ایک مختصر پریس ریلیز میں کہا، میچ آفیشلز کی جانب سے اعظم خان کے 50 فیصد جرمانے کا پاکستان کرکٹ بورڈ نے جائزہ لیا اور اسے معاف کر دیا ہے۔

کراچی وائٹس کے کھلاڑی اعظم خان کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں لاہور بلیوز کے خلاف نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچ کے دوران پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ آفیشلز کی جانب سے میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔

واضح رہے کہ کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کو ایسی کسی بھی چیز کو پہننے اور ڈسپلے کرنے یا اپنے آلات کے ذریعے ذاتی پیغامات پہنچانے کی اجازت نہیں ہے۔ مزید یہ کہ اس کے لیے کھلاڑی یا ٹیم آفیشلز ایسوسی ایشن اور پی سی بی کرکٹ آپریشنز اینڈ ڈیپارٹمنٹ کی پیشگی منظوری درکار ہوتی ہے۔ اسی دن شائقین پی سی بی کو اس کی پالیسیوں پر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں خاص طور پر جب بات فلسطین کے ساتھ کھڑے کھلاڑیوں کی ہو۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت 800روپے بڑھ کر2 لاکھ 18 ہزار 400 روپے ہوگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے اضافہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کے اضافے 2033 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی, اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 800روپے بڑھ کر2 لاکھ 18 ہزار 400 روپے ہوگئی اور دس گرام سونے کی قیمت 686 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 87 ہزار 243 روپے ہوگئی۔

ا سکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2620روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2246.21روپے پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں گیارہ سو روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز صہیب مقصود نے سندھ پولیس پر دورانِ سفر رشوت لینے کا الزام

سندھ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے 4 اہلکاروں کو گرفتار کرکے معطل کرکے انکوائری شروع کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز صہیب مقصود نے سندھ پولیس پر دورانِ سفر رشوت لینے کا الزام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز صہیب مقصود نے سندھ پولیس پر دورانِ سفر رشوت لینے کا الزام لگایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں قومی کرکٹر نے کراچی سے ملتان کے سفر کے دوران پیش آنے والے واقعے کا ذکر کیا۔ انہوں نے سندھ پولیس پر ہر 50 کلومیٹر بعد رشوت لینے کا الزام لگایا۔

صہیب مقصود کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہمارا آخری میچ تھا، ہماری ٹیم کوالیفائی نہ کرسکی۔ میں اور عامر یامین کراچی سے ملتان واپس بذریعہ کار آرہے تھے، میں پہلی دفعہ سندھ میں سفر کر رہا تھا۔ رات 12 بجے کا وقت تھا کہ سکرنڈ کے مقام پر ٹول پلازہ کلیئر کرنے کے بعد ایک چوکی کے پولیس اہلکار سڑک کے آگے آکر کھڑے ہوگئے۔ پولیس کے کہنے پر میں نے انہیں گاڑی کے کاغذات دکھائے۔

انہوں نے بتایا کہ ‘کاغذات دکھانے کے بعد پولیس اہلکار نے سوال کیا کہ گاڑی کی لائٹس ہائی بیم پر کیوں چل رہی ہیں؟ جس پر میں نے کہا کہ یہ سُنسان روڈ ہے، کچھ نظر نہ  آنے کی وجہ سے لائٹ تیز ہیں، آپ ٹریفک پولیس سے نہیں جو یہ سوال کریں۔ پولیس اہلکار نے کہا کہ اس کا 1 لاکھ روپے جرمانہ ہے، آپ ہمیں 12 ہزار روپے دیں ورنہ تھانے چلیں۔

اس حوالے سے کرکٹر عامر یامین نے بھی سندھ پولیس پر رشوت وصولی کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے تعارف کرانے کے باوجود ان سے رشوت لی۔ انہوں نے پھر بھی 8000 ہزار روپے لیے اور پھر ہمیں جانے دیا۔

بعد ازاں سندھ پولیس نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے 4 اہلکاروں کو گرفتار کرکے معطل کر دیا گیا۔ آئی جی سندھ کے احکامات پر پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ دوسری جانب قومی کرکٹرز سے پیسے لینے کے معاملے پر ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد نے انکوائری رپورٹ مرتب کر لی۔

ایس ایس پی حیدر رضا کے مطابق کرکٹر صہیب مقصود سے مبینہ طور پر رقم لینے کا واقعہ نواب شاہ کے علاقے کیریا اسٹاپ پر پیش آیا، جہاں پر 2 پولیس موبائل متعین تھیں، ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کی تصاویر کرکٹر صہیب مقصود کو بھجوائی گئی ہیں۔  رقم لینے میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

ادھر سندھ پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ سکرنڈ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او اور ہیڈ محرر کو معطل کر دیا گیا۔  ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد کے مطابق گرفتار چاروں اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی ہو رہی ہے ،حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی انکوائری رپورٹ آئی جی سندھ کو ارسال کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll