جی این این سوشل

کھیل

فیفا کلب ورلڈکپ 2023 کی میزبانی سعودی عرب کے سپرد

ٹورنامنٹ 12 سے 22 دسمبر تک کھیلا جائے گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فیفا کلب ورلڈکپ 2023 کی میزبانی سعودی عرب کے سپرد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے سعودی عرب کو سال 2023 کیلئے کلب ورلڈکپ کی میزبانی کیلئے منتخب کرلیا۔ فیفا کونسل نے متفقہ طور پر سعودی عرب فٹ بال فیڈریشن کو ایونٹ کے انعقاد کے لیے ووٹ دیا، ٹورنامنٹ 12 سے 22 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

قبل ازیں رواں ماہ کے آغاز پر سعودی عرب کو ایشین فٹ بال کنفیڈریشن نے 2027 کے ایشین کپ کی میزبانی کے لیے منتخب کیا تھا۔

فیفا کونسل کے اجلاس میں کلب ورلڈکپ میں کچھ نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں جس میں 2025 کیلئے ٹیموں تک تعداد 32 تک بڑھا دی ہے جبکہ امریکا، میکسیکو اور کینیڈا 2026 ورلڈکپ کے اگلے مرحلے کیلئے رسائی حاصل کرچکے ہیں ان ٹیموں کوالیفائر راؤنڈ نہیں کھیلنا پڑے گا۔

 

پاکستان

حج درخواستیں وصول کرنے کیلئے مقررہ بینک ہفتے اور اتوار کو کھلے رہیں گے

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک سرکلر کے مطابق مقررہ بینکوں کی شاخیں ہفتے اور اتوار کے روز صبح ساڑھے نو سے سہ پہر ڈھائی بجے تک کھلی رہیں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حج درخواستیں وصول کرنے کیلئے مقررہ بینک ہفتے اور اتوار کو کھلے رہیں گے

حج درخواستیں وصول کرنے کیلئے مقررہ بینک ہفتے اور اتوار کو کھلے رہیں گے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک سرکلر کے مطابق مقررہ بینکوں کی شاخیں ہفتے اور اتوار کے روز صبح ساڑھے نو سے سہ پہر ڈھائی بجے تک کھلی رہیں گی جس کا مقصد 2025 کے عازمین حج سے اخراجات سمیت حج درخواستیں وصول کرنا ہے۔

واضح رہے کہ حج درخواستیں منگل تک وصول کی جائیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

 پاکستان پیپلزپارٹی کا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر مشاورتی اجلاس طلب

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس بھی جلد بلائے جانے کا امکان ہے، اجلاسوں میں سیاسی صورتحال اور گورنر راج پر غور ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 پاکستان پیپلزپارٹی  کا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر مشاورتی اجلاس طلب

 پاکستان پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج وطن واپس پہنچیں گے جب کہ ان کی وطن واپسی پر پارٹی کا مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس بھی جلد بلائے جانے کا امکان ہے، اجلاسوں میں سیاسی صورتحال اور گورنر راج پر غور ہوگا۔

پی پی ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے گورنر راج معاملے پر تاحال پیپلزپارٹی سے رابطہ نہیں کیا تاہم پیپلزپارٹی گورنر راج کے معاملے پر تفصیلی مشاورت کرے گی جب کہ کے پی میں گورنر راج بارے حتمی فیصلہ سی ای سی کرے گی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پیپلزپارٹی گورنر راج کے معاملے پر دو حصوں میں تقسیم ہے، پیپلزپارٹی کا ایک دھڑا گورنر راج کا مخالف اور دوسرا حامی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سوشل میڈیا پر ہلاکتوں کی جعلی فہرست شیئر کی جارہی ہے، عطاء تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ طالبان کے ہمدرد رہے ہیں جب کہ ہم نے پی ٹی آئی کو سنگجانی میں احتجاج کرنے کی پیشکش کی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سوشل میڈیا پر ہلاکتوں کی جعلی فہرست شیئر کی جارہی ہے، عطاء تارڑ

 وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی غلط خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہلاکتوں کی جعلی فہرست شیئر کی جارہی ہے۔

عطاء تارڑ نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ بیلا روس کے صدر کے دورے کے دوران احتجاج کیا گیا، اسلام آباد میں سیاسی جماعت کے احتجاج میں افغان شہری کیا کر کررہے تھے؟، سوال یہ بھی ہے کہ افغان شہریوں کو احتجاج میں کیوں شامل کیا گیا؟۔

وفاقی وزرا عطاء تارڑ اور احسن اقبال نے غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کی جس دوران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنی سیاست کے لیے مذہبی کارڈ استعمال کیا جب کہ سوشل میڈیا پر ہلاکتوں کی جعلی فہرست شیئر کی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ طالبان کے ہمدرد رہے ہیں جب کہ ہم نے پی ٹی آئی کو سنگجانی میں احتجاج کرنے کی پیشکش کی تھی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll