جی این این سوشل

کھیل

پی ایس ایل سیزن 8: ملتان سلطانز کا پشاور زلمی کو جیت کیلئے 211 رنز کا ہدف

رائیلی روسو کی دھواں دھار بیٹنگ، محمد رضوان کی نصف سنچری ہوئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ایس ایل  سیزن 8: ملتان سلطانز کا پشاور زلمی کو جیت کیلئے 211 رنز کا ہدف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان سپر لیگ 8 کے 5ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کے سامنے جیت کیلئے 211 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ رائیلی روسو نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 75 اور محمد رضوان نے 66 رنز بنائے۔

کپتان ملتان سلطانز محمدرضوان کا کہنا ہے کہ ٹاس جیت جاتے توپہلے بیٹنگ کرتے۔ پہلی یادوسری بیٹنگ سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

کپتان پشاورزلمی بابراعظم نے کہا کہ ہمارے پاس غیرملکی کھلاڑی اچھےہیں، شکیب الحسن کی جگہ رومین پاول کو موقع دیا ہے۔

بابراعظم نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیل کی گئی ہے، کوشش ہے بہترین کھلاڑیوں کوٹیم میں شامل کریں۔

پاکستان

صدر آصف علی زرداری کی وزیر اعظم آزاد کشمیر انوارلحق سے ملاقات

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان آزاد کشمیر کی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر آصف علی زرداری کی وزیر اعظم آزاد کشمیر انوارلحق سے ملاقات

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے حق خودارادیت کے حصول تک بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وہاں قابض بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم کی مذمت کی ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے وزیراعظم انوار الحق سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کو یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ عالمی برادری بھارت پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے کیلئے دبائو ڈالے۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی صورتحال، ترقی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ صدر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے آزاد کشمیر کے شعبہ سیاحت کو بھرپور صلاحیت تک ترقی دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت سے سماجی و اقتصادی ترقی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان آزاد کشمیر کی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو جدید ترین ہنر اور تعلیم سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے ، ہنرمند نوجوان آزاد کشمیر کی ترقی میں اپنا کردار کریں گے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کاربن کریڈٹ مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے میں آزاد جموں و کشمیر حکومت کی مدد کر سکتا ہے۔ صدر مملکت نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور ان کی حکومت کو اپنی حمایت کا یقین دلایا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے اس موقع پر صدر مملکت کو آزاد کشمیر کا دورہ کرنے اور قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرنے کی دعوت دی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گندم کی حکومتی قیمت نہ ملنے پر کسانوں کا احتجاج ، رہنما کسان اتحاد گرفتار

پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری شروع نہ کرنے کے خلاف کسان اتحاد کی احتجاج کی کال پر مختلف شہروں سے کسانوں کی لاہور آمد کا سلسلہ جاری رہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم کی حکومتی قیمت نہ ملنے پر  کسانوں کا  احتجاج ، رہنما کسان اتحاد  گرفتار

لاہور : لاہور میں گندم کی حکومتی قیمت نہ ملنے  کے خلاف احتجاج کرنے والے کسان جی پی او چوک پہنچ گئے، جہاں کسانوں پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا۔

پولیس نے عمیر مسعود اور دیگر کسان کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ، مزید کسانوں کی گرفتاریوں کا سلسہ جاری ہے ۔ 

اس سے قبل پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری شروع نہ کرنے کے خلاف کسان اتحاد کی احتجاج کی کال پر مختلف شہروں سے کسانوں کی لاہور آمد کا سلسلہ جاری رہا۔

رہنما کسان اتحاد کے مطابق پولیس نے متعدد کسانوں جو گرفتار کر لیا ہے ، گرفتاریوں کے بعد کسان منتشر ہو گئے اور پولیس اور کسان آمنے سامنے آگئے جس کے بعد حالات کشیدگی کی جانب جاری ہیں ۔ 

واضح رہے کہ کسان بورڈ پاکستان کا کہنا ہے کہ دیگر رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اے ایس پی شہر بانو کی شادی کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

شہربانو نقوی کی مہندی اور شادی کی تقریبات لاہور میں ہوئیں،  شہربانو نے مہندی پرپیلے رنگ کا شرارہ زیب تن کیا  جبکہ اپنی بارات پر خاتون پولیس افسر اے ایس پی شہر بانو نے سرخ رنگ کا عروسی لباس پہنا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اے ایس پی شہر بانو کی شادی کی  دلکش  تصاویر سوشل میڈیا  پر وائرل

لاہورمیں مشتعل ہجوم سے خاتون کوبچانے والی پولیس افسراے ایس پی شہربانونقوی اپنے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق شہربانو کی  شادی کی ویڈِیوز اورتصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

شہربانو نقوی کی مہندی اور شادی کی تقریبات لاہور میں ہوئیں،  شہربانو نے مہندی پرپیلے رنگ کا شرارہ زیب تن کیا  جبکہ اپنی بارات پر خاتون پولیس افسر اے ایس پی شہر بانو نے سرخ رنگ کا عروسی لباس پہنا ۔ 

واضح رہے کہ خاتون پولیس افسر شہربانو نقوی کی شادی اشتر نقوی نامی بزنس مین سے ہوئی ہے۔ شہربانو نقوی نےعربی خطاطی والا لباس پہنےخاتون کو مشتعل ہجوم سے بچایا تھا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll