لاہور : پاکستان فلم انڈسٹری کےسینئر ہدایت کار اور پروڈیوسر سید سلیمان المعروف ایس سلیمان طویل علالت کے بعد 80 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف فلمساز اور ہدایتکار ایس سلیمان شوگر اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ ایک سال سے مختلف اوقات میں نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے ۔ ایس سلیمان نے پسماندگان میں بیوہ، ایک بیٹی اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔
فلم ڈائریکٹر ایس سلیمان ماضی کے اداکار سنتوش کمار اور درپن کے چھوٹے بھائی تھے۔ بھارتی شہر حیدرآباد میں پیدا ہونے والے ایس سلیمان کی پہلی فلم ’گلفام‘ 1961 میں ریلیز ہوئی۔ ایس سلیمان نے 60 سے زائد فلموں کی ہدایت کاری کی، ان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلموں میں بہاروں کی منزل ، گلفام،زینت،باجی ، اناڑی اور کچھ دل نے کہا شامل ہیں۔ایس سلیمان کی دیگر فلموں میں اف یہ بیویاں، محبت، آگ، جیسے جانتے نہیں، لوری، تیری صورت، میری آنکھیں اور انسانیت بھی شامل ہیں۔ بطور ہدایت کار ان کی آخری ریلیز شدہ فلم ویری گڈ دنیا ویری بیڈ لوگ تھی، جو 1998 میں ریلیز ہوئی، 2004 میں ذاتی ڈرامہ سیریل انا کی ڈائریکشن دی، جسے ملک بھر میں بے حد پسند کیا گیا۔ اس کے بعد ان کی ڈائریکشن میں 2006 میں ’کچھ دل نے کہا‘ ٹی وی سے پیش کیا گیا۔
لیجنڈری ڈائریکٹر کو حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز اور پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازاجاچکا ہے۔ انہوں نے 10 نگار ایوارڈز کے ساتھ کئی قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے ۔ ایس سلیمان پاکستانی فلم انڈسٹری کا قیمتی اثاثہ تھے ، ان کا نام پاکستانی فلمی انڈسٹری کا ایک کامیاب اور سنہرے دور کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، سیکڑوں دیہات، بستیاں ڈوب گئیں
- 2 hours ago

پاکستان پر قرضے 94 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئے
- 13 hours ago

سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- an hour ago

راولپنڈی میں ڈینگی کے وار جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 نئے مریض رپورٹ
- 14 minutes ago

سوست بارڈر پر تاجروں کا دھرنا 50ویں روز میں داخل، پاکستان-چین آمد و رفت معطل
- 13 hours ago

رحیم یارخان: سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق، 2 لاپتہ
- 13 hours ago

حویلیاں ہزارہ موٹر وے پر ٹریلر کی کار سے ٹکر ، 5افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی
- 3 hours ago

فرانسیسی وزیراعظم پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام،عدم اعتماد سے حکومت کا خاتمہ ہوگیا
- 3 hours ago

ملتان کی تحصیل جلالپور میں صورتحال سنگیں، شہر کو بچانے والے اربن بند کو شدید خطرہ لاحق
- 3 hours ago

کراچی میں آج موسلا دھار بارش کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات نے اربن فلڈنگ کے خطرے سے خبردارکر دیا
- 3 hours ago

نیتن یاہو کی غزہ میں بڑے زمینی آپریشن کی تیاری، شہریوں کو فوری علاقہ خالی کرانےکی وارننگ
- 3 hours ago

ملک پر قرضے اور واجبات ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
- an hour ago