- Home
- News
تیسرا ٹی ٹوئنٹی ، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
سنچورین : تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔ پاکستان کو 4 میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری مل گئی۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی، پاکستان نے پہلی بار ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 200 رنز سے زائد کے ٹارگٹ کا کامیاب تعاقب کیا۔
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 122 رنز کیساتھ ٹاپ سکورر رہے، بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی چوتھی بڑی شراکت قائم کی۔ بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان 197 رنز کی پارٹنر شپ بنی۔ بابر اعظم تینوں فارمیٹس میں سنچری کرنے والے پہلے کپتان بن گئے۔ محمد رضوان 73 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔
پاکستان کو 4 میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہوگئی۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیتنے کیلئے 204 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا، جنوبی افریقہ نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 203 رنز بنائےتھے ۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے اوپنر آئیڈن مارکرم 63 رنز اور جے ملان 55 رنز کیساتھ نمایاں رہےتھے ۔ پاکستان کے محمد نواز نے 2، فہیم اشرف، شاہین آفریدی اور حسن علی نے 1،1 وکٹ لی تھی۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کے خلاف باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا،پاکستان ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی تھیں ،شرجیل خان، محمد حسنین اور عثمان قادر ڈراپ کر دیئے گئے جبکہ فخر زمان، حارث رؤف اور آصف علی کی پلیئنگ الیون میں شمولیت ہوئی تھی۔
سکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک
- 6 گھنٹے قبل
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 22 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ
- 6 گھنٹے قبل
بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ طویل عدالت کے بعد 92سال کی عمر میں چل بسے
- 5 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے سینیٹر عرفان صدیقی کو حکومتی اتحادی کمیٹی کا ترجمان مقرر کردیا
- 5 گھنٹے قبل
فوجی عدالتوں کے سزا یافتہ مزید 5 مجرموں کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا
- 5 گھنٹے قبل
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی
- 6 گھنٹے قبل