Advertisement
علاقائی

منیشا روپیتا ، سندھ کی پہلی ہندو خاتون پولیس افسر منتخب

کراچی : منیشا روپیتا سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنے کے بعد سندھ پولیس میں پہلی ہندو خاتون ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کے طور پر منتخب ہوگئی ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 16th 2021, 12:00 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

مقامی میڈیا کے مطابق  جیک آباد کی منیشا روپیتا نے 2019 میں سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیا تھا۔جس کے بعد   وہ سندھ پولیس میں پہلی ہندو خاتون ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کے طور پر منتخب ہوگئی ہیں۔ 

منیشا کے بھائی  روپ کمار نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  ان کی بہن  ( منیشا روپیتا) نے 2019 میں سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان دیا تھا۔جس کا نتیجہ 13 اپریل کو جاری ہوا جس میں انہیں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی)  کے طور پر سلیکٹ کرلیا گیا۔

منیشا کے بھائی  روپ کمار کا کہنا ہے کہ  ان کا خاندان 10 سال پہلے جیکب آباد سے بچوں کی تعلیم کے لیے کراچی منتقل ہوگیا تھا،   وہ چار بہنوں کے اکلوتے بھائی ہیں اور ان کی ایک بہن ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے  منیشا نے کہا کہ " میں نے کمیشن پاس کرنے کے لیے سخت محنت کی اور جب کوئی محنت کرتا ہے تو ایک امید بھی ہوتی ہے اور آج میری امید پوری ہوگئی۔ میرے والد بلو مل لڑکیوں کے تعلیم کے حق میں تھے اور اگر آج وہ زندہ ہوتے تو بہت خوش ہوتے۔"

 منیشا  نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے   مزید کہا کہ " میرا ڈی ایس پی کے طور پر انتخاب ہماری برادری کی لڑکیوں کے لیے ایک مثبت مثال ہوگا۔ ان میں اعتماد آئے گا کہ وہ بھی تعلیم حاصل کرکے بڑے عہدے حاصل کر سکتیں ہیں، اس لیے میں بہت خوش ہوں۔"

26 سالہ منیشا نے اپنی پرائمری اور سیکنڈری تعلیم جیکب آباد سے حاصل کی جس کے بعد وہ کراچی آئیں تھیں۔ 

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ہندوؤں کی آبادی 55 لاکھ ہے، جبکہ چند  ہندو تنظیموں کا دعویٰ ہے کہ ملک میں ہندو آبادی 80 لاکھ سے بھی زائد ہے۔

سندھ کے محکمہ صحت میں ایک اندازے کے مطابق ڈاکٹروں سمیت کُل عملے کا 30 فیصد ہندو ہیں، جن میں ہندو خواتین ڈاکٹر کی بہت بڑی تعداد ہے، مگر دیگر شعبوں میں بھی اب ہندو خواتین کے آگے آنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ 

خیال رہے کہ  منیشا روپیتا پاکستان میں پہلی ہندو خاتون ہیں جو پولیس میں ڈی ایس پی کے عہدے پر منتخب ہوئی ہیں۔اس سے قبل  2019 میں سندھ کے ضلع عمرکوٹ کی پشپا کماری کو پاکستان میں پہلی ہندو خاتون اے ایس آئی کے عہدے پر منتخب کیا گیا تھا۔

Advertisement
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک گھنٹہ قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 17 منٹ قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
Advertisement