جی این این سوشل

علاقائی

بھارتی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

مسافر لینڈنگ سے پہلے ہی دم توڑ چکا تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارتی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی: ایک انڈین ایئر لائن کے طیارے نے پیر کو کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق بھارتی طیارے کو ایک مسافر کی طبیعت خراب ہونے کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔

سی اے اے کے مطابق پرواز کا مسافر لینڈنگ سے قبل ہی پرواز میں دم توڑ چکا تھا، اس لیے بھارتی ایئر لائن کے کپتان نے میڈیکل ایمرجنسی کی اطلاع دی۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سی اے اے اور وفاقی وزارت صحت کے ڈاکٹروں نے مسافر کو چیک کیا تاہم 60 سالہ مسافر عبداللہ لینڈنگ سے قبل ہی دم توڑ چکے تھے۔

مسافر نائجیریا کا شہری تھا تاہم انڈین ایئر لائن کی پرواز نئی دہلی سے دوحہ جا رہی تھی۔

سی اے اے اور وزارت صحت کے ڈاکٹروں نے مسافر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا، جس کے بعد بھارتی طیارہ اپنی منزل پر واپس آگیا۔

علاقائی

دارلحکومت کے تجارتی مرکز میں آتشزدگی

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ آگ بجھانےکےلیےپاکستان نیوی کی مددبھی لےلی گئی، ٹینکرمیں پٹرول ہونےکی وجہ سےآگ بجھانےمیں مشکلات کاسامناہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دارلحکومت کے تجارتی مرکز میں آتشزدگی

اسلام آباد : اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی، ایم سی آئی کی2فائربریگیڈآگ بجھانےمیں مصروف ہیں۔ 

ڈپٹی کمشنراسلام آبادعرفان نواز میمن کا کہنا ہے ری فیلنگ کے لیےآنے والے ٹینکرمیں آگ لگی، آگ لگنےکی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکرکو لگی آگ پر80 فیصدقابوپالیا گیا ہے۔ ڈی سی اسلام آباداورمتعلقہ اسسٹنٹ کمشنرموقع پرموجود ہیں۔

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ آگ بجھانےکےلیےپاکستان نیوی کی مددبھی لےلی گئی، ٹینکرمیں پٹرول ہونےکی وجہ سےآگ بجھانےمیں مشکلات کاسامناہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو ہر صورت ممکن بنائیں گے ، وزیر داخلہ

محسن نقوی نے کہا کہ غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد میں غفلت برتنے پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو ہر  صورت ممکن بنائیں گے  ، وزیر داخلہ

اسلام آباد : وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پولیس سمیت تمام سیکیورٹی ادارے پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

اسلام آباد میں نیکٹا کے ہیڈ کوارٹرز میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد میں غفلت برتنے پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ مشترکہ آپریشن کے ذریعے کچے کے علاقے سے شرپسند عناصر کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشنز کے لیے ڈرون سمیت جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہمیں اپنے محکموں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اس سلسلے میں صوبوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

واضح رہے وزیر داخلہ نے انسداد سمگلنگ آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں کو سمگلروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کو یقینی بنانا ہوگا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کا غزہ کے پناہ گزیں کیمپ پر حملہ چار فلسطینی شہید

غزہ کی سرکاری میڈیا آفس کے مطابق محکمہ صحت کے اہلکاروں نے کم سے کم تیس  لاشیں برآمد کی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کا غزہ کے پناہ گزیں کیمپ پر حملہ  چار فلسطینی شہید

غزہ کے مغربی علاقے میں ایک پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی جنگی طیارے کے حملے میں کم سے کم چار  فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

غزہ کی سرکاری میڈیا آفس کے مطابق محکمہ صحت کے اہلکاروں نے کم سے کم تیس  لاشیں برآمد کی ہیں جو الشفاء ہسپتال کے سامنے ایک اجتماعی قبر میں دفنادی گئی تھیں۔گزشتہ سال سات اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں تینتیس ہزار نو سو ستر فلسطینی شہید اور چھہتر ہزار سات سو ستر زخمی ہو گئے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll