جی این این سوشل

دنیا

یوکرین جنگ تنازع زور پکڑ گیا، باخموت میں  بھاری نقصان

ماسکو کئی مہینوں سے مشرقی یوکرائنی شہر پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

یوکرین جنگ تنازع زور پکڑ گیا، باخموت میں  بھاری نقصان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

یوکرین اور روس نے باخموت کی لڑائی کے دوران بھاری نقصان پہنچانے کی اطلاع دی ہے۔ ماسکو کئی مہینوں سے مشرقی یوکرائنی شہر پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روسی افواج نے گزشتہ چند دنوں میں 1100 سے زائد افراد کی ہلاکتوں کا سامنا کیا ہے اور کئی شدید زخمی ہیں۔

روس کے مطابق اس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 220 سے زائد یوکرائنی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے،  دونوں طرف سے دیے گئے عدادو شمار کی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ باخموت کی سٹریٹجک قدر بہت کم ہے، لیکن وہ روسی کمانڈروں کے لیے ایک مرکزی نقطہ بن گیا ہے جنہوں نے کریملن کو کوئی بھی مثبت خبر پہنچانے کے لیے جدوجہد کی ہے۔

شہر پر قبضہ روس کو ڈونیٹسک کے پورے علاقے پر کنٹرول کرنے کے اپنے ہدف کے قدرے قریب لے جائے گا، مشرقی اور جنوبی یوکرین کے چار خطوں میں سے ایک جسے روس نے گزشتہ ستمبر میں روس سے ملحقہ ریفرنڈم کے بعد بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کے طور پر مسترد کر دیا تھا۔

پاکستان

انتخابات میں دھاندلی کے خلاف تحریک آگے بڑھائیں گے، مولانا فضل الرحمان

جمیعت تنہا ہی ایوان نہیں میدان بھرے گی ، سربراہ جمعیت علماء اسلام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انتخابات میں دھاندلی کے خلاف تحریک آگے بڑھائیں گے، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ انتخابات میں دھانلی کے خلاف تحریک کو آگے بڑھائیں گے، جمیعت تنہا ہی ایوان نہیں میدان بھرے گی۔ ملک کو جعلی اسمبلیوں سے چلایا جا رہا ہے، ہم ملک بچانے نکلے ہیں اور آزادی کی تحریک کے ذریعے مسلط نظام کا خاتمہ کر کے حقیقی جمہوریت بحال کریں گے۔

مفتی محمود مرکز پشاور میں منعقدہ تنظیمی اجلاس سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 9 مئی کو پشاور میں جمعیت علماء اسلام کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، جے یو آئی نے ہمیشہ انتخابی دھاندلی کے خلاف صف اول کا کردار ادا کیا ہے، 1977 میں بھی دھاندلی کے خلاف مولانا مفتی محمود نے تحریک کی قیادت کی، 2018 میں بھی بدترین دھاندلی ہوئی اور آج 2024 میں بھی وہی ڈرامہ رچایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کل دھاندلی کے لیے آواز اٹھانے والے آج دھاندلی پر خاموش کیوں ہیں؟ دھاندلی کے خلاف آواز اٹھانے والی جماعتوں کا موقف واضح نہیں ہے۔بھارت سپر پاور کا خواب دیکھ رہا ہے اور پاکستان ڈیفالٹ سے بچ رہا ہے۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ اقتدار کی جنگ لڑنے والوں نے دھاندلی سے اقتدار حاصل کرلیا، ہم غلامی کسی طور پر قبول نہیں کریں گے، ایوان اور پارلیمنٹ سے جے یو آئی کو دور رکھنے والے سن لیں، ہم میدانوں میں آپ کے ظلم وجبر کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 76 سالوں سے ملک کو سیاسی معاشی اور جمہوری طور ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا، ہم ملک بچانے نکلے ہیں اور آزادی کی تحریک کے ذریعے مسلط نظام کا خاتمہ کر کے حقیقی جمہوریت بحال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اور کراچی کے بعد 9 مئی کو پشاور میں عوامی میدان لگے گا اور قوم کو ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں سے آگاہ کیا جائے گا، کچھ قوتیں عوام کے ووٹ کے حق کو پامال کرتی ہیں بلکہ یرغمال بنا لیتی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 2018ء میں جب جھرلو پھیرا گیا تو ہم نے میدان میں اتر کر اس کا مقابلہ کیا، جب تک سیاسی جماعتوں میں یکسوئی نہیں ہے اس وقت تک جمعیت علمائے اسلام اپنے ہی پلیٹ فارم سے اس تحریک کو آگے بڑھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے ہمارے عقائد کو چھیڑ رہے ہیں، بڑے معصومانہ انداز اور الفاظ سے چھیڑ رہے ہیں، ہم اس کا تعاقب کریں گے، لوگوں کو میدان میں نکالیں اور بتائیں کہ اب فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی سپر طاقت بننے کے خواب دیکھ رہا ہے جبکہ پاکستان ڈیفالٹ سے بچنے کی تگ و دو کررہا ہے، جمیعت علماء اسلام ہمارے پاس اکابرین کی امانت ہے، ان کی آزادی کی تحریک آج ہمارے پاس امانت ہے، جو قوتیں آج ہمارے ملک کی غلامی کی ذمہ دار ہیں ان کی گرفت کو کمزور کردیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

حکومت کا بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈا ؤن 

پشاور، حیدرآباد، سکھر اور کوئٹہ علاقوں سے 0.128 بلین وصول ہوئے ۔ملک بھر سے اپریل کے مہینے میں 53 بجلی چوروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈا ؤن 

ملکی معیشت کی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات، انسداد بجلی چوری مہم جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اپریل کے مہینے میں متعلقہ اداروں نے لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور اسلام آباد سے بجلی چوروں سے 0.202 بلین وصول کیے ۔

بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈا ؤن  میں ملک بھر سے اب تک 86 بلین روپے وصول اور 65 ہزار سے زائد بجلی چور گرفتار کیے جاچکے ہیں ، ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومت اور عسکری قیادت کے اقدامات کے ثمرات آشکار ہورہے ہیں۔

پشاور، حیدرآباد، سکھر اور کوئٹہ علاقوں سے 0.128 بلین وصول ہوئے ۔ملک بھر سے اپریل کے مہینے میں 53 بجلی چوروں کی گرفتاری عمل میں آئی متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ جنگ کے درعمل میں امریکہ میں احتجاج کا دائرہ مزید وسعت اختیار کرگیا ہے

امریکہ کی کئی جامعات میں غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے خلاف مظاہرے جاری ، 200 سے زائد مظاہرین گرفتا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ جنگ کے درعمل میں امریکہ میں احتجاج کا دائرہ مزید وسعت اختیار کرگیا ہے

فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جنگ میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں بالخصوص بچوں اور خواتین کی اموات کے رد عمل میں امریکہ میں احتجاج کا دائرہ مزید وسعت اختیار کرگیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کی کئی جامعات میں غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ دوسری طرف پولیس نے اب تک تقریبا 200 مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔

امریکہ بھر میں پھیلنے والی طلبہ کی احتجاجی تحریک کی تازہ ترین کڑی میں پولیس کی طرف سے کئے گئے کریک ڈاؤن میں ہفتے کے روز تقریباً 200 فلسطینی حامی مظاہرین کو تین امریکی یونیورسٹیوں سے گرفتار کیا گیا۔

یہ تحریک دس روز قبل نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی سے شروع کی گئی تھی اور فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی میں چھیڑی جانے والی جنگ کی مخالفت میں اس نئی لہرمیں مغربی امریکہ کی کیلیفورنیا ریاست سے کئی تعلیمی ادارے اس میں شامل ہوگئے،بعد ازاں اس کا دائرہ مزید پھیلتے ہوئے شمال مشرقی امریکہ تک پھیل گیا ہے۔

بوسٹن کی نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی میں 100 کے قریب فلسطینی حامی مظاہرین کو انسداد فسادات پولیس نے مختصر وقت کے گرفتار کیا۔ یونیورسٹی نے ایکس پلیٹ فارم پر اعلان کیا کہ تقریباً 100 افراد کو پولیس نے گرفتار کیا۔

یونیورسٹی کے مطابق اسرائیل کے خلاف پرتشدد احتجاج کیمپس میں ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ہفتے کی سہ پہر حالات معمول پرآئے۔اسی جگہ پر پولیس نے صبح کے وقت ایک "غیر قانونی" کیمپ کو ختم کر دیا تھا، اور یونیورسٹی نے "پیشہ ور منتظمین" پر "طلبہ کے مظاہرے میں دراندازی" کا الزام لگایا تھا۔

دوسری طرف ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی (ASU) میں سکیورٹی فورسز نے ہفتے کے روز 69 افراد کو ایک غیر مجاز کیمپ لگانے کے بعد گرفتار کیا۔ پولیس نے کہا کہ ان میں سے زیادہ تر ASU کے طلباء یا ملازمین نہیں ہیں، ان لوگوں کے خلاف غیر قانونی مداخلت کے الزام میں مقدمہ چلایا جائے گا۔

اس کے علاوہ کولمبیا یونیورسٹی نے راتوں رات اعلان کیا کہ اس نے اپنے کیمپس کے پارک میں 200 افراد کے لگائے گئے خیموں کو خالی کرنے کے لیے پولیس کی مدد کی درخواست کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll