Advertisement
علاقائی

جہلم ، گاڑی پر فائرنگ 3 افراد جاں بحق ، ایک زخمی

بھائی نے زمین کے تنازع پر ساتھیوں سے مل کر بھائی اور بھتیجوں پر فائرنگ کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Mar 13th 2023, 5:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جہلم ،  گاڑی پر فائرنگ 3 افراد جاں بحق ، ایک زخمی

جہلم کے تھانہ چوٹالہ کے علاقے ملوٹ میں گاڑی پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بھائی نے زمین کے تنازع پر ساتھیوں سے مل کر بھائی اور بھتیجوں پر فائرنگ کی۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ چوٹالہ ملوٹ پل پر اس وقت پیش آیا جب محمد بشیر ولدراجہ عجائب خان، راجہ ریا بشر، راجہ دانیال بشیر،راجہ بلال بشیر گاڑی میں سوار شہر کی جانب جارہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں باپ اپنے دو بیٹوں سمیت جاں بحق ہوگئے، جبکہ راجہ بلال کو زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Advertisement