جی این این سوشل

تفریح

آدتیہ رائے کپور،اننیا پانڈے کی ریمپ واک 

اننیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپورآج مشہور جوڑیوں میں سے ایک ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آدتیہ رائے کپور،اننیا پانڈے کی ریمپ واک 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ، اننیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپورآج مشہور جوڑیوں میں سے ایک ہیں۔

جہاں آدتیہ اپنے دلکش انداز سے سب کو متاثر کرتے ہیں، وہیں اننیا اپنی لڑکی کے ساتھ والی شخصیت سے ہمارے دلوں کو ہلا دیتی ہے۔

دونوں اداکاروں کے مداحوں کی بڑی تعداد سے لطف اندوز ہوتے ہیں، جو انہیں دل سے پسند کرتے ہیں۔ تاہم اننیا اور آدتیہ نے اپنی کیمسٹری کے ساتھ چند دلوں کو توڑا ہوگا۔

اننیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپور LFW میں منیش ملہوترا کے لیے شو اسٹاپر بنے،12 مارچ 2023 کو، منیش ملہوترا نے لکمے فیشن ویک کے عظیم الشان فائنل میں اپنے شاندار مجموعہ، ڈفیوز کی نمائش کی۔ 

افواہوں والے پیارے برڈز، اننیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپور ڈیزائنر کے لیے شو اسٹاپرز بن گئے اور اس کی نئی لائن سے ملبوسات میں سج گئے۔

اپنے آئی جی ہینڈل پر لے کر، منیش ملہوترا نے اننیا اور آدتیہ کی ایک تصویر شیئر کی ہے جو کیمرے کے لیے ایک چمکدار پوز کے ساتھ پیش کر رہے ہیں۔

پاکستان

وزیر اعظم کی سعودی سرمایہ کاری کیلئے وفاقی وزراء سے مشاورت

وزیراعظم نے عالمی اقتصادی فورم میں پاکستان کاموقف موثراندازمیں اجاگر کرنے کے لئے وفاقی وزراء سے مشاورت بھی کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کی سعودی سرمایہ کاری کیلئے وفاقی وزراء سے مشاورت

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اہم کردار کوسراہاہے۔

ریاض میں وفاقی وزراء اوروزارتوں کے دیگرحکام کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کے لئے انتھک کام کرناضروری ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ اس سلسلے میں سست روی کی کوئی گنجائش نہیں اورہمیں تیزی کے ساتھ آگے بڑھناہوگا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے مختلف وزارتوں سے پاکستان میں سعودی حکومت کی سرمایہ کاری کے معاملے پر پیشرفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی۔

وزیراعظم نے عالمی اقتصادی فورم میں پاکستان کاموقف موثراندازمیں اجاگر کرنے کے لئے وفاقی وزراء سے مشاورت بھی کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان ایٹمی طاقت ہے ، پاکستانی معیشت کا زندہ رکھنا ضروری ہے ، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کے لیے پاکستان کی معیشت کو زندہ رکھنا ضروری ہے کیونکہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان ایٹمی طاقت ہے ، پاکستانی معیشت کا زندہ رکھنا ضروری ہے ، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف میں جانے کا مطلب ہم ناکام ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کے لیے پاکستان کی معیشت کو زندہ رکھنا ضروری ہے کیونکہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ایک بیوروکریسی ہے اور دنیا بھر میں آئی ایم ایف ایک ہی فارمولا نافذ کرتا یے ، ان کا کہنا تھا کہ جس ملک میں سیاسی انتشار ہوگا وہاں کی معیشت متاثر رہتی یے، پاکستان کی معیشت کا حل صرف یہاں سے اشیا بنا کر ایکسپورٹ کرنا ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ

ہمارے ملک میں 10 کھرب روپے کا ٹیکس مارکیٹ میں زیر گردش ہے، محمد اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے غیر دستاویزی معیشت کو سب سے بڑا چینلج قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج غیر دستاویزی شعبہ ہے، ہمارے ملک میں 10 کھرب روپے کا ٹیکس مارکیٹ میں زیر گردش ہے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غریب خواتین کو حکومت کی جانب سے امدادی رقم دی جاتی ہے۔ خواتین کی عام شکایت ہے کہ گھر کے مرد وہ نقد رقم ان سے چھین لیتے ہیں۔ خواتین چاہتی ہیں کہ انہیں رقم ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے دی جائے۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ ہمارے بجٹ میں سالانہ آمدنی 9.4 کھرب کے قریب ہے، ہماری آدھی معیشت غیردستاویزی شعبے سے تعلق رکھتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll