چیف سیکرٹری پنجاب24 گھنٹے میں معاملے پر رپورٹ پیش کریں،الیکشن کمیشن


لاہور میں دفعہ 144کے نفاذ کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے پنجاب کی نگران حکومت سے رپورٹ طلب کر لی۔الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا ہے کہ 24 گھنٹوں میں چیف سیکرٹری پنجاب معاملے پر رپورٹ پیش کریں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین کے تحت شفاف اور پرامن انتخابات کرانے کا پابند ہے، تحریک انصاف کی درخواست سے متعلق 24 گھنٹوں میں رپورٹ جمع کرائی جائے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب حکومت کی رپورٹ کی روشنی میں مزید لائحہ عمل پر غور کرے گا۔
یاد رہے کہ عمران خان نے 12 مارچ کو لاہور میں ریلی نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا میں خود ریلی کی قیادت کروں گا جبکہ نگران حکومت پنجاب نے 12 مارچ کو لاہور میں دفعہ 144 نافذ کر دی تھی۔نگران صوبائی حکومت کے فیصلے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن اور لاہور ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔

مولانا فضل الرحمان کی لاہور رہائش کے باہر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت
- ایک دن قبل

پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ پشاور میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا اعلان
- 2 دن قبل

جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات
- 2 دن قبل

مظفرگڑھ: سفاک باپ نے دوبیٹیوں کو قتل کرڈالا
- ایک دن قبل

دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب
- 2 دن قبل

ہیروئن اسمگلنگ کا الزام: مکہ مکرمہ میں 3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
- ایک دن قبل

تاریخی لمحہ: پاکستان کے پہلے خلا باز بدھ کو خلائی سفر پر روانہ ہوں گے
- ایک دن قبل

شینزو۔24 خلائی جہاز کامیابی سے تیان گونگ خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوگیا، پاکستانی خلا باز ذیشان علی خلا میں پہنچ گئے
- 12 گھنٹے قبل

کراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی
- 11 گھنٹے قبل
پاکستان میں سونے کے خریداروں کے لیے خوشخبری، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 7 گھنٹے قبل

پاکستانی وزیر مصدق ملک سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت
- 2 دن قبل

ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل




