Advertisement

کینیڈا میں بے قابو ٹرک نے شہریوں کو کچل ڈالا،2 ہلاک، 9 زخمی

ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مارچ 14 2023، 5:24 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
کینیڈا میں بے قابو ٹرک نے شہریوں کو کچل ڈالا،2 ہلاک،  9 زخمی

اوٹاوا: کینیڈا میں بے قابو ٹرک نے شہریوں کو کچل ڈالا،2 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں میں 2 کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

حادثے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں 38 سالہ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب کینیڈا کے پبلک سیفٹی کے وزیر نے کہا کہ یہ بہت خوفناک حادثہ ہے، حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار افسوس بھی کیا۔

Advertisement
Advertisement