لاٹھی چارج، آنسو گیس، واٹر کینن کے استعمال کو فوری بند کیا جائے،شاہ محمود قریشی

شائع شدہ 4 years ago پر Mar 14th 2023, 10:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

عمران خان کی گرفتاری کیلئے آنے والی پولیس ٹیم اور پی ٹی آئی کارکنوں کے تصادم کو روکنے کیلئے شاہ محمود قریشی نے ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس سے مذاکرات کئے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پولیس بلا وجہ افراتفری، خوف و ہراس نہ پھیلائے، لاٹھی چارج، آنسو گیس، واٹر کینن کے استعمال کو فوری بند کیا جائے، کل کی انتخابی ریلی کی وجہ سے حکومت حواس باختہ ہو چکی ہے۔
ایک طرف انتخابات شروع اور دوسری طرف چھاپے مارے جا رہے ہیں، ڈی آئی جی سے ملنے جا رہا ہوں، ڈی آئی جی مجھے وارنٹ دکھائیں، ہم معقول راستہ نکالیں گے تاکہ خون خرابہ نہ ہو۔
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پولیس نے کہا وارنٹ لیکر آئے ہیں، پولیس سے کہا ہے حالات کو مت بگاڑیں، ہم پرامن رہنا چاہتے ہیں خون خرابہ نہیں چاہتے۔
پولیس سے کہا ہے وارنٹ دکھائیں، وارنٹ دیکھ کر چیئرمین اور وکلا سے مشاورت کروں گا، ظل شاہ کی پہلے لاش گر چکی ہے مزید نہ گرائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں پر شیلنگ اور تشدد کیا گیا، پولیس کے اداروں سے ہم غافل نہیں ہیں، ہم نے قانونی چارہ جوئی کی ہوئی ہے، عمران خان کو حفاظتی ضمانت ملی ہوئی ہے۔
کیا قیامت ٹوٹ پڑی کہ آج ہی گرفتار کرنا ہے، پولیس کیمیکل والے پانی کا استعمال بند کرے، کارکنوں سے کہا ہے پرامن رہیں، پولیس کا ایجنڈا کیا ہے کیا وہ لاشیں گرانےآئےہیں، کسی نے مذاکرات کرنے ہیں تو مجھ سے کریں۔

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- a day ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 3 hours ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 3 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- a day ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 days ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- a day ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- a day ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 21 hours ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- an hour ago
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات






