Advertisement
تفریح

پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافے پر مایا علی برہم

یہ مضحکہ خیز ہے اور کنٹرول سے باہر ہوتا جارہا ہےمایا علی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر مارچ 16 2023، 8:56 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافے پر مایا علی برہم

پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ مایا علی نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر موجودہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر پیٹرول میں اضافے کی خبر شیئر کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کو بھی مخاطب کیا اور لکھا کہ ’مسٹر شہباز شریف ایک ہی بار جان لے لو۔

مایا علی نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ مضحکہ خیز ہے اور کنٹرول سے باہر ہوتا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا جس کے بعد نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے جو کہ عوام کیلئے مشکلات اور شدید مہنگائی کا سبب بن رہی ہے۔

Advertisement