اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں ایک مرتبہ پھر وزرا کےقلمدانوں میں تبدیلی کردی گئی ، حکومت نے شوکت ترین کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کی گئی ہے ، شوکت ترین کو وفاقی وزیر برائے وزارتِ خزانہ و ریوینو کی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جس کے بعد وہ تقریباً پونے 3سال کے عرصے میں پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے مقرر ہونیوالے چوتھے وزیر خزانہ ہوں گے ۔
موجودہ وزیر خزانہ اور وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کو وزارت توانائی کا قلمدان سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عمر ایوب سے وزیر توانائی کا چارج واپس لے لیا گیا اور انہیں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور بنا دیا گیا ہے ۔ شبلی فراز کو وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کی ذمے داری دی گئی ہے، جبکہ خسرو بختیار وزیر صنعت و پیداوار کے فرائض سر انجام دیں گے۔ وزارت اطلاعات کا قلمدان فواد چودھری کو سونپا گیا ہے۔
خیال رہے کہ کابینہ میں ردِو بدل کی اطلاعات کافی عرصے سے زیر گردش تھیں اور گزشتہ روز سینیٹر فیصل جاوید نے ایک ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات ملنے کی مبارکباد بھی دی تھی۔

9 مئی کیس: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچرسمیت 70 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا
- 14 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ میں اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کر دہ عالمی تنازعات کے پر امن حل سے متعلق قرارداد منظور
- 10 گھنٹے قبل

وزیر اعلی مریم نواز کامنشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کا حکم
- 13 گھنٹے قبل

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک
- 12 گھنٹے قبل

بنگال ٹائیگرز نےشاہینوں کو دوسرےٹی 20 میچ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی
- 9 گھنٹے قبل
سابق گورنرپنجاب، پی ٹی آئی کے رہنما میاں اظہر انتقال کرگئے
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی:قائم مقام اسپیکر کا اپوزیشن کے 26معطل ارکان کو فوری بحال کرنے کا حکم
- 13 گھنٹے قبل

انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20 غیر ملکی باشندے گرفتار
- 14 گھنٹے قبل
9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد، میاں محمود الرشید و دیگر کو 10، 10 سال قید کی سزا
- 5 گھنٹے قبل

معروف قوال شیر میاندادکا میلبورن کے فیڈریشن اسکوائر پر تاریخی قوالی نائٹ شو
- 12 گھنٹے قبل

دوسرا ٹی 20: پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
- 13 گھنٹے قبل
ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟
- 12 گھنٹے قبل