امریکی ریاست انڈیانا پولس میں فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 7 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈیانا پولس میں جمعرات کو رات گئے بین الاقوامی ائرپورٹ کے نزدیک فیڈیکس کمپنی کے ایک گودام میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 7 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے مسلح شخص نے خود کشی کے ذریعے اپنی جان لے لی۔انڈیاناپولس حکام نے واقعے کی جگہ کو انتہائی حساس قرار دیکر ایمرجنسی سروس طلب کر لی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران میں امریکا کے کئی شہروں میں اس نوعیت کے فائرنگ کے واقعات دیکھے گئے۔ ان میں شدید ترین واقعہ مارچ کے اواخر میں کولوراڈو میں پیش آیا تھا جہاں ایک مسلح شخص نے بولڈر شہر کے تجارتی مرکز میں دس افراد کوموت کے گھاٹ اتار دیا تھا ۔
امریکی صدر جوبائیڈن نےسزایافتہ 5 افراد کو معافی دےدی
- 5 گھنٹے قبل
برطانیہ میں گرومنگ گینگ اسیکنڈلز اور وہاں مقیم پاکستانی تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی مشکلات
- 6 گھنٹے قبل
نو منتخب امریکی صدر کی حلف برداری کب اور کہاں ہو گی؟
- 5 گھنٹے قبل
ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی حلف برداری کی تقریب کل ہو گی
- 6 گھنٹے قبل
ٹک ٹاک نے طالبعلم کی جان لے لی
- 4 گھنٹے قبل
پاکستان کا ناروے پناہ گزین کونسل کے سیکرٹری جنرل جان ایگلینڈ سے اظہار تشکر
- 3 گھنٹے قبل
پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کی عبوری میرٹ لسٹ جاری
- 5 گھنٹے قبل
ژوب سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اعلی قیادت کا خراج تحسین
- 3 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی، فلسطینی جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے
- 4 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی : اسرائیلی وزرا نے استعفے دینا شروع کر دیے
- 4 گھنٹے قبل
کشمیر میں خصوصی افراد کیلئے پہلا فری لانسنگ مرکز قائم
- 5 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات میں ملکی مفاد کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا،نوازشریف
- 5 گھنٹے قبل