Advertisement

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ، ٹاس جیتنے کے بعد شاہینوں کا فیلڈنگ کا فیصلہ

سنچورین : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ آج سینچورین میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان کو چار میچوں کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 16th 2021, 11:42 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا  چوتھا اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج کھیلا جائے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان نے پہلا اور تیسرا جبکہ جنوبی افریقا نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیتا تھا، پاکستان کو یہ سیریز بھی اپنے نام کرنے کیلئے  آج کا میچ جیتنا لازمی ہے اور جنوبی افریقہ کے میچ جیتنے کی صورت میں   سیریز 2-2 سے برابر ہو جائے گی۔

آخری میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے، البتہ ہوم ٹیم میں ایک دو تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9  وکٹوں سے شکست دے دی،  پاکستان نے پہلی بار ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 200 رنز سے زائد کے ٹارگٹ کا کامیاب تعاقب کیا۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم  122  رنز کیساتھ ٹاپ سکورر رہے،  بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی چوتھی بڑی شراکت قائم کی۔ بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان 197 رنز کی پارٹنر شپ بنی۔ بابر اعظم تینوں فارمیٹس میں سنچری کرنے والے پہلے کپتان بن گئے۔ محمد رضوان 73 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔

Advertisement
Advertisement