کراچی : وزیراعظم عمران خان نے سندھ کی ترقی کیلئے 446 ارب روپے کے میگا ترقیاتی پیکج کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سکھر میں کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اندرون سندھ آنے پر خوشی ہوئی ہے، اندرون سندھ آنا میری خواہش تھی کیونکہ یہ پاکستان کا سب سے غریب ترین علاقہ ہے۔ جب بھی سارے پاکستان کا دورہ کرتا تھا یہ علاقے سب سے پیچھے لگے ، قبائلی علاقے اور بلوچستان کے علاقے دیکھے جو بہت پیچھے تھے ، میں نے لوگوں کو بہت مشکل حالات میں جیتے دیکھا ، پولیس کا ظلم ، طاقتور کمزورپر ظلم کر سکتا تھا، لوگوں کے پاس بنیادی سہولتیں نہیں تھی ، 2018میں الیکشن کمپین میں کوشش کی کہ اندرون سندھ میں کمپین کروں۔
وزیراعظم نے کہا کہ اندرون سندھ لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، سندھ کے کئی علاقے آگے جانے کے بجائے پیچھے جارہے ہیں، پنجاب میں ہمارا مقابلہ مافیا کے ساتھ تھا۔انہوں نے کہا کہ ہنر سکھادیں تو نوجوان اثاثہ بن جائیں گے، ورنہ بوجھ بنیں گے، ہم نے نوجوانوں کی تربیت پر پورا زور لگانا ہے، پوری کوشش ہے کہ نوجوانوں کو ان کے پاؤں پر کھڑا کریں۔
انہوں نے کہاکہ کورونا وبا کے دوران لاک ڈاون سے دوسرے ممالک میں غریب طبقہ پس گیا، غریبوں کی بحالی کے لئے احساس پروگرام لیکر آئے، احساس پروگرام کا 33 فیصد ہم نے سندھ پر خرچ کیا۔ سندھ کیلئے 445 ارب روپے کا پیکج اِدھر اُدھر سے پیسے کھینچ کر تیار کیا۔ حکومت ملی تو ملک پر تاریخی قرضہ چڑھا ہوا تھا، ہم نے ڈھائی سال میں 35 ہزارارب روپے واپس کیے، ملک کا زیادہ تر پیسہ قرض اور سود کی ادائیگی پر خرچ ہوا۔ کل ڈیزل اور پٹرول کی قیمت نیچے آئی ہے کیونکہ ہمارا روپیہ مضبوط ہوا ہے ۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے سے عوام کو بہت فائدہ ہوگا، کراچی سے منسلک جزیرے پر ایک بڑا منصوبہ لیکر آرہے ہیں، کراچی جزیرے پر منصوبے پرچالیس ارب سرمایہ کاری ہونا تھی، سارا فائدہ تو سندھ کو ہونا تھا۔وفاق کی دلچسپی زرمبادلہ زخائر بڑھانے اور روپیہ مضبوط کرنے میں تھی، سندھ کی حکومت نے این او سی دیکر کینسل کردیا، جس سے نقصان تو سندھ حکومت کو ہوگا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کی کُل آبادی مشکل سے پچاس ساٹھ لاکھ جبکہ پاکستان کی بائیس کروڑ ہے، کم آبادی ہونے کے باوجود نیوزی لینڈ میں کھیلوں کے میدان پاکستان سے زیادہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک کروڑ20لاکھ خاندانوں کواحساس پروگرام میں لارہے ہیں، بہت دیرسےاندرون سندھ کے دورے پر آیا ہوں، پوراملک میرا ہے اور اپنا سمجھتا ہوں، وعدہ کرتاہوں سندھ کےلوگوں کےحالات بہترکرنےکی کوشش کروں گا۔

بیرون ملک جانے والے شہریوں کیلئے اچھی خبر،پاکستان اوریو اے ای کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس پر اتفاق
- 20 گھنٹے قبل

شہریوں کیلئے اچھی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- 14 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 19 گھنٹے قبل

صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا
- 19 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کے وفد کی ملاقات، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ
- 15 گھنٹے قبل

مہک ملک ایک ڈرامے کے عوض کتنی رقم وصول کرتی ہیں؟ڈانسر نے بتا دیا
- 17 گھنٹے قبل

آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستانی آفیشلز بھی شامل
- 16 گھنٹے قبل

بنوں: امن کمیٹی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
- 20 گھنٹے قبل

جاپان جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کیلئے 18.62 ملین ڈالر گرانٹ دے گا،معاہد ے پر دستخط
- 20 گھنٹے قبل

قومی سلامتی کے اُمور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 18 گھنٹے قبل

جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولانا سلیم اللہ خان ترکئی انتقال کر گئے
- 20 گھنٹے قبل





.jpg&w=3840&q=75)



