جی این این سوشل

صحت

ملک بھر میں کورونا وائرس کے109 نئے کیس رپورٹ،14 کی حالت تشویشناک

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 320 کورونا ٹیسٹ کیے گئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے109 نئے کیس رپورٹ،14 کی حالت تشویشناک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے109 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 14 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

ہفتہ کوقومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 320 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 109 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے باعث کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 2.05 فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 14 کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں کئے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے حوالے سے لاہور میں 571 ٹیسٹوں میں 24 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 4.20 فیصد رہی۔

اسی طرح اسلام آباد 356 ٹیسٹوں میں 20 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 5.62 فیصد رہی اور راولپنڈی میں 217 ٹیسٹوں میں سے 7 افرادکے ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 3.23 فیصد رہی جبکہ پشاور میں 108 ٹیسٹوں میں سے 5 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 4.63فیصد رہی ۔

 

علاقائی

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مسرت ہلالی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

پاکستان کی عدالتی تاریخ میں جسٹس مسرت ہلالی پہلی خاتون جج ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مسرت ہلالی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

پشاور: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس مسرت ہلالی نے گورنر ہاوس پشاور میں عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

تقریب حلف برداری میں گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے جسٹس مسرت ہلالی سے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ان کے عہدے کاحلف لیا،گورنر خیبرپختونخوا نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تقریب میں پشاور ہائیکورٹ کے ججز، وکلا، نگران صوبائی وزرا فضل الہی، فیروز جمال شاہ، عدنان جلیل، شاہد خٹک، حامد شاہ،معاون خصوصی پیر ہارون شاہ، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری، آئی جی پولیس اختر حیات خان، سیکرٹری قانون مسعود اوردیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی عدالتی تاریخ میں جسٹس مسرت ہلالی پہلی خاتون جج ہیں جنہیں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وہ یکم اپریل کو بطور قائم مقام چیف جسٹس یہ عہدہ سنبھالیں گی جبکہ اس سے قبل جسٹس روح الامین ایک دن کے لیے چیف جسٹس کے عہدے پر تعینات رہے،وہ 31 مارچ کو چیف جسٹس کے عہدے پر تعینات ہوئے اور یکم اپریل کو ریٹائر ہو جائیں گے۔

مسرت ہلالی جسٹس روح الامین کے بعد پشاور ہائیکورٹ کی سب سے سینئر جج ہیں اور وہ یکم اپریل سے بطور قائم مقام چیف جسٹس اس وقت تک کام کرتی رہیں گی جب تک جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی جانب سے باقاعدہ چیف جسٹس تعینات کیے جانے کا عمل مکمل نہیں ہو جاتا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

مودی کی ڈگری دکھانے کے مطالبے پر وزیراعلیٰ دہلی پر جرمانہ عائد

احمد آباد: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ڈگری دکھانے کے مطالبے پر دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مودی کی ڈگری دکھانے کے مطالبے پر وزیراعلیٰ دہلی پر جرمانہ عائد

احمد آباد: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ڈگری دکھانے کے مطالبے پر دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے کے مطابق  ریاست گجرات  ہائی کورٹ نے وزیراعظم نریندر مودی کی ڈگری کی تفصیل مانگنے پر  دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پر 25,000 روپے جرمانہ عائد کردیا۔ عدالت نے وزیراعلیٰ دہلی کے ارادے پربھی شک کا اظہار کیا۔

گجرات ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ اروند کیجریوال کو اس معاملے کو متنازع بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی جب کہ وزیراعظم کی ڈگریاں پہلے ہی عام کی جا چکی ہیں۔عدالت کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو کسی بھی بڑے عوامی مفاد کی عدم موجودگی میں اپنی تعلیمی ڈگریاں دکھانے کے معاملے میں استثنیٰ حاصل ہے۔

بھارت کے موجودہ وزیراعظم نریندر مودی گجرات کے وزیر اعلیٰ  رہ چکے ہیں۔ ان کے دور حکومت میں ہوئے مسلم کش فسادات میں 2 ہزار سے زائد مسلمان شہید ہوئے تھے اس بنیاد پر مودی کو غیرملکی میڈیا نے ’ گجرات کا قصائی‘ کا خطاب دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

آئی ایم ایف نے یوکرین کے لیے 15 ارب 60 کروڑ ڈالر کے پروگرام کی منظوری دیدی

یہ رقم یوکرین کو آئندہ 4 سال کے دوران قسطوں میں ملے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی ایم ایف نے یوکرین کے لیے 15 ارب 60 کروڑ ڈالر کے پروگرام کی منظوری دیدی

واشنگٹن: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے یوکرین کے لیے 15 ارب 60 کروڑ ڈالر کے پروگرام کی منظوری دے دی ہے، یہ رقم یوکرین کو آئندہ 4 سال کے دوران قسطوں میں ملے گی۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئی ایم ایف کا یہ قرض پیکج اس عالمی معاونت کے پروگرام کا حصہ ہے جس کے تحت گزشتہ 13 ماہ سے روس کے حملے سے متاثرہ ملک کی معیشت کو سنبھالنے کے لیے 115 ارب ڈالر دیے جانے ہیں۔

قبل ازیں جمعہ کو تین امریکی حکام نے کہا تھا کہ یوکرین کی روس کے خلاف لڑائی کے لیے 2.6 بلین ڈالر کے امریکی فوجی امدادی پیکج کا اعلان متوقع ہے جس میں فضائی نگرانی کے ریڈار، اینٹی ٹینک راکٹ اور ایندھن کے ٹرک شامل ہو سکتے ہیں۔

ایک اعلیٰ امریکی سفارت کار نے بتایا کہ وزیر خارجہ انٹونی بلنکن آئندہ ہفتے برسلز میں نیٹو کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے دوران توانائی کو ہتھیار بنانے کی روس کی کوششوں کی مزاحمت اور یوکرین کی جوابی کارروائی کی حمایت کریں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll