ممبئی : بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نےشوہر سیف علی خان کے ہمراہ پہلی مرتبہ اپنے دونوں بیٹوں کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اسٹار کرینہ کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں سیف علی خان اور اُن کے دونوں بیٹوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں سیف علی خان اپنے بڑے بیٹے تیمور کے ہمراہ انتہائی محبت سے چھوٹے بیٹے کو دیکھ رہے ہیں۔تصویر میں کرینہ اور سیف کے چھوٹے بیٹے کا چہرہ نظر نہیں آرہا کیونکہ انہوں نے بیٹے کے چہرے پر ایموجی لگایا ہوا ہے۔کرینہ کپور نے تصویر کےعنوان میں لکھا کہ میرا ویک اینڈ ایسے گُزرتا ہے ، آپ اپنا ویک اینڈ کیسے گزارتے ہیں ۔
View this post on Instagram
کرینہ اور سیف کے چاہنے والے اُن کے چھوٹے بیٹے کی پہلی جھلک دیکھنے کے لیے بے صبری سے انتظار کررہے ہیں جبکہ پوسٹ پر لائکس اور تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان سال 2012 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، کرینہ اور سیف علی خان کے ہاں پہلے بچے کی ولادت 20 دسمبر 2016 میں ہوئی تھی جبکہ اُن کے دوسرے بیٹے کی پیدائش رواں سال 21 فروری کو ہوئی۔

آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آفیشل گانا جاری کردیا
- ایک گھنٹہ قبل

جسٹس طارق محمود جہانگیری اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ پہنچ گئے
- 4 گھنٹے قبل
میرے کہنے پرمیئر لندن صادق خان کو شاہی ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا، امریکی صدر
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان ویمن فٹبال کلب ٹیم پہلی مرتبہ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے گی
- 2 گھنٹے قبل

پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت عازمین آج سے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، وزارت مذہبی امور
- 2 گھنٹے قبل

انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی بذریعہ ویڈیولنک پیشی کے معاملے پر ایس اوپیز جاری کردیئے
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان میں انٹر نیٹ سست روی کا شکار، بحالی میں مزید 4 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں، سیکرٹری آئی ٹی
- 6 گھنٹے قبل

قومی بچت اسکیمز میں منافع کی شرحوں میں ردوبدل کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

آئی فون کی خریداری کیلئے دنیا کے مختلف شہروں میں لمبی قطاریں لگ گئیں
- 2 گھنٹے قبل

جون 2026 تک وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت تمام سرکاری ادائیگیاں ڈیجیٹائز کردی جائیں گی، گورنر اسٹیٹ بینک
- 3 گھنٹے قبل

مستند شواہد موجود ہیں کہ غیر قانونی افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل