لاہور: صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے انیس اپریل سے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں نہم ،دہم اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسسز لاہور سمیت تیرہ اضلاع میں سخت ایس او پیز کے تحت لگانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنا ایک ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ انیس اپریل سے نہم دہم اور انٹرمیڈیٹ کلاسسز کے آغاز کردیا جائے گا۔سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں نہم دہم اور انٹرمیڈیٹ کی دو روز کلاسسز ہونگی، پیر اور جمرات کوکلاسسزلگانے کی اجازت ہوگی۔
لاہور سمیت تیرہ اضلاع میں کلاسسز لگائی جاسکیں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں۔ دیگر تیرہ اضلاع میں فیصل آباد، ملتان، روالپنڈی،گجرانوالہ، گجرات، رحیم یار خان، ٹوبہ ٹیک سنگھ،شیخوپورہ اور ڈی جی خان شامل ہیں۔
ANNOUNCEMENT:
— Murad Raas (@DrMuradPTI) April 16, 2021
Classes 9,10,11,12 to start in Public & Private Schools on April 19th on Monday & Thursday in Lahore, Rawalpindi, Faisalabad, Sheikhupura, Gujranwala, Gujrat, Sialkot, Multan, TTSingh, Sargoda, Bahawalpur, RYK, DG Khan. Remaining Districts to follow regular Schedule
مراد راس کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں نویں سے بارہویں جماعت تک امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے جبکہ او لیول اور اے لیول کے امتحانات بھی شیڈول کے مطابق لیے جائیں گے۔
صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق حتمی منظوری نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) سے لی جائے گی۔
یاد رہے صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر پنجاب میں 11 اپریل تک تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کے احکامات جاری کئے تھے ۔

برطانوی پارلیمنٹ کے 221 ارکان کا وزیر اعظم کو خط، فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ
- 5 گھنٹے قبل

اٹلی سے روانہ ہونے والی امدادی کشتی ’حنظلہ‘ غزہ کے قریب پہنچ گئی
- ایک گھنٹہ قبل

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس پر بیان کا غلط مطلب لیا گیا، اسحاق ڈار کی وضاحت
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان نے امریکی جنرل مائیکل کوریلا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا
- 3 گھنٹے قبل

سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی، فی تولہ3 لاکھ 56 ہزار 400 روپے پر آ گیا
- 5 گھنٹے قبل

وزیر اعظم شہباز شریف کی ایف بی آر میں عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکوسسٹم کی منظوری
- 6 گھنٹے قبل

گوادر کے قریب ماہی گیروں کی کشتی حادثے کا شکار، ایک جاں بحق، چار لاپتہ
- 4 گھنٹے قبل

چیف آف ڈیفنس کانفرنس، عالمی خطرات کے مقابل فوجی تعاون ناگزیرہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 4 گھنٹے قبل

اداکارہ نشو بیگم کے داماد علی رضا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان نے انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا
- ایک گھنٹہ قبل

عمران خان نے 9 مئی کیسز میں ضمانت منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

عمران خان سیاست میں آنے سے پہلے چندہ لینے میرے پاس آتے تھے ، اسحاق ڈار کا دعوی ٰ
- 5 گھنٹے قبل