Advertisement
پاکستان

عمران خان کے فوکل پرسن حسان خان نیازی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

تفتیشی افسر نے حسان نیازی کی 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے جوڈیشل مجسٹریٹ نے مسترد کر دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Mar 21st 2023, 5:50 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران خان کے فوکل پرسن حسان خان نیازی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد کی مقامی عدالت نےتوڑ پھوڑ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے فوکل پرسن اور بھانجے حسان خان نیازی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے حسان نیازی کی 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے جوڈیشل مجسٹریٹ نے مسترد کر دیا اور 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

 حسان خان نیازی کو گزشتہ روز پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سے گرفتار کر لیا تھا۔حسان خان نیازی پر کارسرکار میں مداخلت اور اسلحہ دکھانے کی دفعات کے تحت تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement