لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا نفسیاتی معائنہ کروایاجائے، ملک خطرات سے دوچار ہے اور حکومت کی ترجیح جاتی امراء کا گھر مسمارکرنا ہے۔ رانا ثنا اللہ کہتے ہیں کہ اگر حکومت نے کسی کا گھر مسمار کیا تو بھر پور مذمت ہو گی۔

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے، ماہ رمضان میں مزیدمہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ آنے والا ہے لیکن ملک میں وزیر خزانہ کون ہے کچھ پتہ نہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات جاتی امراء کا گھر مسمار کرنا ہے وقت کی ضرورت ہے کہ وزیر اعظم کا نفسیاتی معائنہ کروایا جائے۔
رانا ثنا اللہ خان کا کہنا تھا کہ تین دن سے شہر میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہے لیکن ڈی سی آفس میں جاتی امرا کی امین کاانتقال منسوخ کرنے پر کام ہوتا رہا اور جاتی امراء پر آپریشن کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے چیف سیکرٹری اور دیگر افسران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی غیر قانونی کام کا حصہ نہ بنیں۔ رانا نثا اللہ خان نے کہا کہ اگر جاتی امراء کا انتقال منسوخ کرنا تھا تو پہلے نوٹس کیا جاتا، اگر بنی گالہ چند پیسوں میں ریگولر ہو سکتا ہے تو نواز شریف بھی 25 لاکھ دے سکتے تھے۔

وزیراعظم کی لندن آمد سے قبل جنیوا میں نواز شریف سے ملاقات، تاریخی دفاعی معاہدے سے آگاہ کیا
- 27 منٹ قبل

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 14 گھنٹے قبل

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 14 گھنٹے قبل

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 11 گھنٹے قبل

روس میں ایک بار پھر 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ، سونامی الرٹ جاری
- ایک گھنٹہ قبل
میرے کہنے پرمیئر لندن صادق خان کو شاہی ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا، امریکی صدر
- 7 منٹ قبل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا نے ایک بار پھر غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی
- 21 منٹ قبل
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 12 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 12 گھنٹے قبل

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 12 گھنٹے قبل
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 11 گھنٹے قبل

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 13 گھنٹے قبل