ٹیکنالوجی
ٹویٹر کی قدر میں 50 فیصد سے زائد کمی، ایلون مسک کا اعتراف
ایلون مسک کی جانب سے ٹویٹر خریدنے کے بعد محض 6 ماہ کے دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ کی مالیت 50 فیصد سے زائد گر گئی۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق محض چھ ماہ کے عرصے کے بعد انہوں نے تسلیم کیا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی مالیت 50 فیصد سے بھی زائد گر گئی ہے اور یہ لگ بھگ 20 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔
ایلون مسک نے سٹاک گرانٹس کے حوالے سے ای میل میں اعتراف کیا۔
ایلون مسک نے ٹوئٹر کے ملازمین کو آگاہ کیا کہ ان کی مالی مراعات کو کمپنی کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ اسی دوران مسک نے کمپنی کے ملازمین کو 20 ارب ڈالرز کی مالیت کے مطابق سٹاک گرانٹس دینے کی پیشکش کی۔
ٹویٹر کے نئے مالک نے عملے کو بتایا کہ کمپنی کی مالیت 250 بلین ڈالرز تک پہنچانے کے لیے مشکل مگر واضح راستہ پر گامزن ہیں۔
دوسری طرف ٹوئٹر کی جانب سے اس حوالے سے ابھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
یاد رہے کہ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ایلون مسک نے اکتوبر 2022 میں 44 ارب ڈالرز میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کو خریدا تھا۔
پاکستان
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد
ترک صدر کی متحرک قیادت میں پاک۔ترکیہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے،صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے ترک صدر کی متحرک قیادت میں پاک۔ترکیہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔
ایوانِ صدرکے پریس ونگ سے پیر کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے اپنے تہنیتی بیان میں کہا کہ اپنے عزیز دوست اور بھائی صدر رجب طیب اردوان کو ترکیہ کے صدارتی انتخابات میں ایک بار پھر کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
صدر مملکت نے کہا کہ رجب طیب اردوان کی جیت عوام کے ان پر کئے گئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے، ترکیہ ہمارا بہت قریبی دوست ہے جس کے ساتھ ہمارے صدیوں سے برادرانہ تعلقات ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ مشکل وقتوں کے دیرینہ ساتھی ہیں، پاکستان اورترکیہ ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں،
صدر مملکت نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ رجب طیب اردوان کی متحرک قیادت میں پاک۔ترکیہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ صدر مملکت نے توقع ظاہر کی کہ ہم صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ مل کر کام کرنے اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں ترکیہ کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے منتظر ہیں
پاکستان
جارحانہ مزاج کسی کی مدد نہیں کرتا ،اس سے گریز کریں،عمر عطاء بندیال
سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کی پنجاب میں انتخات کے حوالے سے نظرثانی اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے پنجاب میں انتخابات کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی نظر ثانی اپیل پر سماعت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جارحانہ مزاج کسی کی مدد نہیں کرتا، اس سے گریز کریں تحقیقات کرانی ہیں تو طریقہ کار سے آئیں۔
اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ ریویو ایکٹ اب قانون بن چکا ہے، اب نظرثانی اپیل فیصلہ دینے والے بنچ سے بڑا بنچ ہی سنے گا اور نئے ایکٹ کے تحت نظرثانی کا دائرہ اختیار اپیل جیسا ہی ہوگا۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ یہ تو بڑا ہی دلچسپ معاملہ ہوگیا، یہ عدالت عدلیہ کی آزادی کے بنیادی حق کو بھی دیکھتی ہے، آپ اس سے متعلق حکومت سے ہدایت لے لیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ دوسرے فریق کو اس نئے قانون کا پتہ ہے؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ آج علی ظفر نظر نہیں آئے لیکن انہیں سینیٹ سےعلم تو ہوگیا ہو گا۔
چیف جسٹس عمرعطاء بندیال کا کہنا تھا کہ عدالت کا ذہن کسی قانون کوختم کرنے کا نہیں، اب ہم یہ قانون کیوں توڑیں، صرف عدلیہ کی آزادی کا تحفظ کریں گے، عدالتی اصلاحات کیس جمعرات کو سنیں گے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جتنے کمیشن بنتے رہے ان میں چیف جسٹس کے نامزد لوگ شامل ہوئے، عدالتی روایات کو ختم نہ کریں، معاملات کو خفیہ نہیں رکھا جانا چاہیے، آپ کے چیف جسٹس پر تحفظات تھے، اسے تاریخ کا حادثہ کہہ لیں مگر چیف جسٹس ایک ہی ہوتا ہے، چیف جسٹس کے اختیارات قائم مقام ہی استعمال کر سکتا ہے، ماضی میں چیف جسٹس کمیشن کیلئے جج نامزد کرتا تھا اور جج نامزد ہونے کے بعد حکومت ان کا نوٹیفکیشن کرتی تھی، درست طرز عمل اختیار کرنے کی کوشش کریں۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا ہے کہ جمعرات کو جوڈیشل کمیشن والا کیس مقرر ہے، اٹارنی جنرل اس بارے میں بھی حکومت سے ہدایات لے لیں، آپ نے آڈیو لیکس کمیشن کیس میں ہمارا حکم نامہ پڑھا ہو گا، ذہن میں رکھیں کہ عدالت نے کمیشن کالعدم قرار نہیں دیا، عدالت نے عدلیہ کی آزادی کا تحفظ کرنا ہے۔
بعد ازاں سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن کی پنجاب میں انتخات کے حوالے سے نظرثانی اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔
تجارت
حکومت اسلامی مالیاتی صنعت کوفروغ دینے میں سنجیدہ اورپرعزم ہے، وزیرخزانہ
اسحاق ڈارکا اسلامی کیپٹل مارکیٹس کے موضوع پربین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے کہاہے کہ اسلامی مالیات اوربینکاری غربت کے خاتمہ اور معاشرے کی ترقی وخوشحالی میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے۔
حکومت اسلامی مالیاتی صنعت کوفروغ دینے میں سنجیدہ اورپرعزم ہے، یقین ہے کہ اسلامی بینکاری اورمالیات کے تحت چھوٹے اور درمیانہ درجہ کے کاروبار،زراعت اورکم لاگت کے گھروں کی تعمیرکیلئے مصنوعات پیش ہوں گی،قران کریم اوراسوہ حسنہ میں دنیا کے معاشی مسائل کا حل موجود ہے۔
پیرکویہاں سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے زیراہتمام اسلامی کیپٹل مارکیٹ کے موضوع پربین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانفرنس میں شرکت کرنے والے غیرملکی وفود کاشکریہ اداکیا اورکہاکہ اس موضوع پربین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد سے اسلامی مالیات اوراسلامی کیپٹل مارکیٹس کے مقاصدکوآگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ اسلامی مالیات اوراسلامی بنکاری نہ صرف اسلامی بلکہ دیگرممالک میں میں بھی تیزی سے فروغ پذیرہیں، اسلامی مالیات اوربینکاری غربت کے خاتمہ اور معاشروں کی ترقی وخوشحالی میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے کینونکہ یہ مساویانہ ومنصفانہ اوررسک شئیرنگ کی بنیاد پرمالیاتی شمولیت پرزوردیتی ہے اورمالیاتی منڈیوں کوحقیقی معیشت سے جوڑکر رکھتی ہے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران کی میڈیکل رپورٹ: پی ٹی آئی وزیر صحت کے خلاف مقدمہ درج کرے گی
-
جرم 2 دن پہلے
باپ نے عزت کے نام پر بیٹی کو جلا کر مارڈالا
-
تفریح ایک دن پہلے
امریکی اداکار آرنلڈ شیوارزنیگر پاکستان کے مشکور
-
دنیا 10 گھنٹے پہلے
بھارت میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں درجنوں باغی ہلاک
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے کمیٹی کا اعلان کردیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
ملک بھرمیں انتخابات بیک وقت ہونے چاہئیں:سعد
-
پاکستان 9 گھنٹے پہلے
عمران خان نے جھوٹ سے لوگوں کی ذہن سازی کر کے انہیں ملک دشمنی، دہشت گردی، شہدا اور غازیوں کی بے حرمتی سکھائی، مریم اورنگزیب