آفات سے نمٹنے کی کوششوں کے دوران غریب خطوں کی ضروریات پر زیادہ توجہ دینا ضروری ہے،چیئرمین این ڈی ایم اے
ایس ڈی جیز کے حصول کے لیے باہمی تعاون کے ساتھ کام کریں

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے متعلقہ شراکت داروں کے درمیان باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آفات سے نمٹنے کی کوششوں کے دوران غریب خطوں کی ضروریات پر زیادہ توجہ دینا ضروری ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایشیا پیسیفک فورم برائے پائیدار ترقی کے دسویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، یہ اجلاس 27 تا 30 مارچ 2023 کواقوام متحدہ کے کانفرنس سینٹر (یو این سی سی) بنکاک میں جاری ہے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے، لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک اورممبر ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن (ڈی آر آر) این ڈی ایم اے ادریس محسود اجلاس میں شریک ہیں۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال تقریب میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔
اجلاس کا مقصد کورونا وائرس سے بچاؤکویقینی بناتے ہوئے اور ایشیا اور پیسیفک میں تمام سطحوں پر پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈے کا مکمل نفاذ ہے۔
منگل کو این ڈی ایم سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے نے ایس ڈی جیز کے نفاذ میں مدد گار قانون ساز اسمبلی کے کردار اور عالمی پروٹوکول کے مطابق مقامی قومی ترقیاتی اہداف تیار کرنے کے پاکستان کے منصوبے پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے حکومتی نمائندوں، سول سوسائٹی اور تنظیموں کے ماہرین پر زور دیا کہ وہ ایس ڈی جیز کے حصول کے لیے باہمی تعاون کے ساتھ کام کریں۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے پہلے ہدف کی اہمیت کا بھی خاکہ پیش کیا جو غربت کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور تمام ایس ڈی جیز کے حصول کی بنیاد رکھتا ہے۔

سونا سیکڑوں روپے سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 10 گھنٹے قبل

بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا بیان: "آپریشن سندور کے دوران پاکستان کو چین اور ترکی نے امداد دی
- 7 گھنٹے قبل

پاکستانی کوہ پیماؤں کا شاندار کارنامہ: 24 گھنٹوں میں نانگا پربت سر کرلیا، 2 نے بغیر آکسیجن کے چوٹی پر قدم رکھا
- 9 گھنٹے قبل

قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور سبکدوش، شین میکڈرمٹ کو نیا کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

ایران کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، ر صدر پزشکیان
- 6 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکہ کے 249 ویں یوم آزادی پر امریکی سفیر اور عوام کو مبارکباد
- 10 گھنٹے قبل

آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، معاہدے پر دستخط
- 5 گھنٹے قبل

بھارت پاکستان مخالف بیانیے کو عالمی سطح پر معمول بنا رہا ہے: بلاول بھٹو
- 6 گھنٹے قبل

شہزادہ فیصل بن فرحان کی ماسکو میں لاوروف سے ملاقات، فلسطین پر دوٹوک مؤقف
- 5 گھنٹے قبل

اسموگ سے بچاؤ: لاہور ہائیکورٹ کا کینال روڈ سے درخت نہ کاٹنے کا حکم
- 10 گھنٹے قبل
پنجاب یونیورسٹی : پیمرا کا میڈیا اکیڈمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم
- 6 گھنٹے قبل

کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کی صورتحال اچھی نہیں، عاقب جاوید
- 6 گھنٹے قبل