آٹھ ماہ میں 6 لاکھ سے زائد افراد کو بیرون ملک بھیجا گیا، وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز
وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز ساجد طوری کہتے ہیں نوجوانوں کے بیرون ملک جانے کی وجہ خراب معاشی حالات نہیں بلکہ بہتر حکومتی پالیسیاں ہیں، آٹھ ماہ میں 6 لاکھ سے زائد افراد کو بیرون ملک بھجواچکے ہیں۔

وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز ساجد طوری کہتے ہیں نوجوانوں کے بیرون ملک جانے کی وجہ خراب معاشی حالات نہیں بلکہ بہتر حکومتی پالیسیاں ہیں، آٹھ ماہ میں 6 لاکھ سے زائد افراد کو بیرون ملک بھجواچکے ہیں۔ انہوں نے انسانی اسمگلرز کیخلاف ایکشن کو غیرتسلی بخش قرار دے دیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز و قدرتی وسائل ساجد خان طوری نے کہا کہ گزشتہ آٹھ ماہ میں 6 لاکھ 54 افراد کو بیرون ملک بھجوا چکے ہیں، سمندر پار پاکستانیوں کے 27 ہزار پاسپورٹس کو بحال کیا جارہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ غیرقانونی طریقے سے شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے والے ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، انہوں نے انسانی سمگلرز کیخلاف ایف آئی اے کے ایکشن کو ناکافی قرار دے دیا۔
ساجد طوری نے کہا کہ انسانی اسمگلرز کیخلاف ایکشن سے مطمئن نہیں، اگر ایف آئی اے گرفتاری کرتی ہے تو انسانی اسمگلرز تھوڑے وقت کے بعد باہر آجاتے ہیں، پاکستان میں انسانی اسمگلنگ میں افعان ایجنٹ ملوث ہیں۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ غیرقانونی طریقے سے باہر جانیوالے 30 ہزار سے زائد پاکستانی یونان کی جیلوں میں ہیں، ہم جاپان اور آسٹریلیا کے ساتھ معاہدے کررہے ہیں، جس کے بعد بیروزگار نوجوان قانونی طریقے سے بیرون ملک جاسکیں گے۔

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 9 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 10 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 10 گھنٹے قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل



