ٹیکنالوجی
ٹویٹر بلیو ٹک حاصل نہ کرنیوالوں کی مشکلات میں اضافہ
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کو خریدنے کے بعد ایلون مسک مسلسل اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ اس پلیٹ فارم کو بھی کمائی کا ذریعہ بنایا جائیگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کو خریدنے کے بعد ایلون مسک مسلسل اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ اس پلیٹ فارم کو بھی کمائی کا ذریعہ بنایا جائیگا، جس کے لیے انہوں نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ ٹویٹر پر بلیو ٹک حاصل کرنے والوں کو پیسے ادا کرنے ہوں گے۔
اب ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں پولز میں ووٹ کا حق صرف ٹوئٹر بلیو کے صارفین کو ہوگا۔ مگر عام صارفین کو زیادہ بڑا دھچکا ایک اور تبدیلی سے لگے گا جس کے باعث مستقبل قریب میں ٹوئٹر بلیو استعمال نہ کرنے والوں کی ٹوئٹس وائرل ہونے کا امکان ختم ہو جائے گا۔
ایلون مسک کی جانب سے ٹویٹر پر بتایا گیا کہ 15 اپریل کے بعد سے الگورتھم کی جانب سے تجویز یا ریکومینڈ کی جانے والی ٹوئٹس میں عام صارفین کے اکاؤنٹس کو مدنظر نہیں رکھا جائے گا۔ صرف ویری فائیڈ اکاؤنٹس کی ٹوئٹس ہی فار یو ٹیب میں دکھائی جائیں گی۔
ٹوئٹر میں فار یو ٹیب بنیادی طور کمپنی کے الگورتھم کی جانب سے تجویز کیے گئے مواد پر مبنی ہوتی ہے اور اس میں صارف کے اپنے فالوورز کی ٹوئٹس سے زیادہ دیگر ایسے اکاؤنٹس کو ترجیح دی جاتی ہے جو الگورتھم کے خیال میں صارف کو زیادہ دلچسپ محسوس ہو سکتے ہیں۔ تو اس نئی تبدیلی کے بعد عام صارفین کی ٹوئٹس کی ریچ (reach) محدود ہو جائے گی اور ان کی ٹوئٹس کا وائرل ہونے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہوگا۔
ٹویٹر کو خریدنے والے مالک کا کہنا ہے کہ یہی حقیقی طریقہ ہے جس سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس بوٹس کے غلبے کو روکا جا سکتا ہے
پاکستان
تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے آڈیو بیان جاری کردیا
پاکستان سے محبت ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتی ہے، مراد سعید

پی ٹی آئی کے روپوش رہنما مراد سعید نے خفیہ مقام سے آڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ جب دہشتگردی کی جنگ شروع ہوئی تب میری عمر 18 سال تھی، ہم بےگھر ہوئے اور ماں زندہ لاش بن گئی، جو نیشنل کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے کے خواب دیکھتا تھا اس کا مستقبل تاریک ہوگیا۔
میرے پاکستانیو!
— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) May 28, 2023
یہ خدائ کے دعویدار ضرور ہیں، یہ خدا نہیں ہیں! یہ ہماری زندگیوں پہ مختار نہیں ہیں۔ یہ ہماری عزت و ذلت کے مختار نہیں ہیں۔ اگر ہماری زندگیاں نہ بھی کرسکیں۔ اس ملک کی تاریخ ان کے یہ بیانیے تاراج کرے گی۔ ڈرو مت۔ دبو مت۔ تم حق پر ہو!
pic.twitter.com/erZEKOlZhw
ٹوئٹر پر جاری آڈیو بیان میں مراد سعید نے کہا کہ پردہ دار بہنوں کو راشن کے لیے لائنوں میں لگتے دیکھا اور پردیس میں والد روتے تھے جس گھر کو بنایا وہ مٹی کا ڈھیر ہوگیا، ہماری زبانوں پرشکوہ تک نہیں آیا،کبھی پاکستان کا برا نہیں چاہا، ہم نے ٹکڑے سمیٹے اور اپنے شہروں کی تعمیر میں لگ گئے۔
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ آج ہم پر دہشتگردی اور غداری کے فتوے لگاتے ہیں، یہ لوگ کون ہیں؟ پی ڈی ایم نے پہلے پروگرام میں پاکستان اور پاکستانی اداروں کے بارے میں زہر اگلا، یہ سارے ہمیں حب الوطنی کا درس دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر ملک میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے واقعات کےبعد تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا جس کےبعد سے مراد سعید روپوش ہیں۔
پاکستان
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد
ترک صدر کی متحرک قیادت میں پاک۔ترکیہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے،صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے ترک صدر کی متحرک قیادت میں پاک۔ترکیہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔
ایوانِ صدرکے پریس ونگ سے پیر کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے اپنے تہنیتی بیان میں کہا کہ اپنے عزیز دوست اور بھائی صدر رجب طیب اردوان کو ترکیہ کے صدارتی انتخابات میں ایک بار پھر کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
صدر مملکت نے کہا کہ رجب طیب اردوان کی جیت عوام کے ان پر کئے گئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے، ترکیہ ہمارا بہت قریبی دوست ہے جس کے ساتھ ہمارے صدیوں سے برادرانہ تعلقات ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ مشکل وقتوں کے دیرینہ ساتھی ہیں، پاکستان اورترکیہ ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں،
صدر مملکت نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ رجب طیب اردوان کی متحرک قیادت میں پاک۔ترکیہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ صدر مملکت نے توقع ظاہر کی کہ ہم صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ مل کر کام کرنے اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں ترکیہ کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے منتظر ہیں
تجارت
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان
ہنڈریڈ انڈیکس میں5سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آر ہا ہے ۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں5سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس اکتالیس ہزار پانچ سو پچیس پر ٹریڈ کررہا ہے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے وزیر داخلہ کے الزامات کو مسترد کردیا
-
پاکستان 7 گھنٹے پہلے
تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے آڈیو بیان جاری کردیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
ملک بھرمیں انتخابات بیک وقت ہونے چاہئیں:سعد
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران کی میڈیکل رپورٹ: پی ٹی آئی وزیر صحت کے خلاف مقدمہ درج کرے گی
-
پاکستان ایک دن پہلے
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
-
تفریح ایک دن پہلے
امریکی اداکار آرنلڈ شیوارزنیگر پاکستان کے مشکور
-
پاکستان ایک دن پہلے
سابق رکن اسمبلی آغاز خان گنڈا پور نے خاندان سمیت تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
لاہور سے پہلی حج پرواز 327 عازمین حج کو لے کر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے مدینہ منورہ روانہ ہو گئی،ترجمان