- Home
- News
توشہ خانہ کا 40 سالہ ریکارڈ سامنے آگیا
توشہ خانہ کا چالیس سالہ ریکارڈ سامنے آگیا ، جس کے مطابق دس قیمتی گاڑیاں رولزکےبرعکس بڑی شخصیات نےرکھ لیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق 1980 سے2023تک موصول ہونے والے تحائف کی خریداری میں بڑی پیمانے پربےضابطگیاں سامنے آئی ہیں،سینکڑوں تحائف کی فروخت پرتوشہ خانہ پالیسی کی شق 12 کی دھجیاں اڑادی گئیں۔
اہم بات یہ ہے کہ تحفوں میں ملی تمام دس قیمتی گاڑیاں رولزکےبرعکس بڑی شخصیات نے اپنے پاس رکھ لیں،1770اہم شخصیات نے پچھلے چالیس سال میں 7400 حاصل کیے،1980 سے 2023 تک ان شخصیات نے 57 ممالک کے 672 سرکاری دورے کیے۔ کابینہ ڈویژن نے تمام گفٹس کی مجموعی مالیت 87 کروڑ لگائی ، جبکہ چالیس سال میں صرف 171 گفٹس کی 1 کروڑ 90 لاکھ کے عوض نیلامی کی گئی۔
اسی طرح 970اہم شخصیات نے 2002 سے 2023 تک 4484 گفٹس حاصل کیے،ان گفٹس کی مجموعی مالیت 67 کروڑ روپے لگائی گئی۔
تحقیقات کے مطابق 865 اہم شخصیات کو 1980 سے 2001 تک مجموعی طور پر2916 تحائف ملے،کابینہ ڈویژن نےگفٹس کی مجموعی مالیت 21 کروڑ لگائی، جبکہ ان گفٹس کی مارکیٹ میں مجموعی مالیت 3 ارب کے لگ بھگ ہے۔
تحفوں میں ملی تمام 10 تمام قیمتی گاڑیاں رولزکے برعکس بڑی شخصیات نے اپنے پاس رکھ لیں،11 وزرائےاعظم اور8 صدور نے 501 بین الاقوامی دورے کیے، 40 ممالک کے 125 دورے 21 وزرا خارجہ نے کیے۔
اہم شخصیات نے4955 گفٹس مفت میں رکھ لیے گئے جبکہ 2040قیمتی ترین گفٹس صرف 5 کروڑ دے کر رکھ لیے گئے،ان قیمتی گفٹس کی مارکیٹ کی قیمت ڈیرھ ارب روپے تھی۔
سابق وزیراعظم شوکت عزیر نے سب سے زیادہ 885 گفٹس حاصل کیے،سابق وزیراعظم بےنظیربھٹو نے 589 گفٹس حاصل کیے،بے نظیر نے 178 گفٹس ڈھائی لاکھ کے عوض رکھے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف نے 120 تحائف حاصل کیے، اور 75 گفٹس 14 لاکھ ادا کر کےاپنے پاس رکھ لیے۔
جنرل ضیاالحق کو 1978 سے 1987 تک 13 لاکھ مالیت کے 176 گفٹس ملے،سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو نے 1985 سے 1988 تک 289 گفٹس حاصل کیے۔
اسی طرح سابق صدراسحاق خان نے 88 تحائف لیے، 67 ہزارادا کرکے تمام گفٹس رکھ لیے،سابق صدرفاروق لغاری نے 110 گفٹس لیے،28 لاکھ ادا کرکے سب رکھ لیے، جبکہ سابق صدررقیق تارڑ نے 70 گفٹس لیے، اور تمام تحائف ڈیرھ لاکھ میں خرید لیے۔
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- ایک گھنٹہ قبل
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 2 گھنٹے قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 2 گھنٹے قبل
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 3 گھنٹے قبل
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 2 گھنٹے قبل
دفتر خارجہ نے میزائل پروگرام پر امریکی پابندی کے بیان کو منطق سے عاری قرار دے دیا
- 3 گھنٹے قبل