جی این این سوشل

کھیل

انڈونیشیا سے انڈر 20 ورلڈکپ کی میزبانی واپس

میگا ایونٹ رواں برس 20مئی سے 11 جون تک شیڈول تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انڈونیشیا سے انڈر 20 ورلڈکپ کی میزبانی واپس
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 فیفا نے انڈونیشیا سے انڈر 20 ورلڈکپ کی میزبانی واپس لے لی۔میگا ایونٹ رواں برس 20مئی سے 11 جون تک شیڈول تھا، انڈونیشیا کی فٹبال فیڈریشن نے بالی صوبے کی جانب سے اسرائیلی ٹیم کی میزبانی سے انکار پر ڈرا منسوخ کردیے تھے۔

فیفا نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں انڈونیشیا سے ایونٹ کی میزبانی واپس لی جارہی ہے، نئے میزبان ملک کا فیصلہ جتنی جلد ممکن ہوا کردیا جائے گا تاہم ایونٹ کی تاریخیں برقرار رہیں گی، انڈونیشیا پر پابندی کا فیصلہ بھی بعدازاں کیا جائے گا۔

تفریح

معروف بھارتی ڈرامہ سی آئی ڈی کی 6 سال بعد واپسی

ذرائع کے مطابق سی آئی ڈٰی ڈرامے کا دھماکے دار پرومو 26 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف بھارتی ڈرامہ سی آئی ڈی کی 6 سال بعد واپسی


20  20سال تک نشر ہونے والا ڈرامہ بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی کافی مقبول رہا ہے۔
20سال تک نشر ہونے والا ڈرامہ بہت زیادہ مقبول ہونے کے باوجود 2018 میں آف ائیر ہوگیا تھا۔ مگر اب نجی بھارتی چینل کے مطابق معروف انڈین ڈرامہ سی آئی ڈٰی 6 سال بعد ایک دفعہ پھر آن ائیر کیا جا رہا ہے۔
ڈرامے کی پرانی کاسٹ کے زیادہ افراد جیسا کہ  اے سی پی پردیومن کے ساتھ ساتھ ابھیجیت اور اور دیا بھی واپس لوٹ رہے ہیں۔جبکہ دیگر کراداروں  کے بارے میں معلوم نہیں کہ کون اس ڈرامے کا دوبارہ حصہ بنے گا۔
نجی چینل کے مطابق سی آئی ڈٰی ڈرامے کا دھماکے دار پرومو 26 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ بھارتی ڈرامہ سی آئی ڈی جنوری 1998 سے اکتوبر 2018 تک نشر ہوتا رہا تھا۔ جو بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں یکساں مقبول ہوا، ڈرامے میں اے سی پی پردیوں من کے کردار کو بہت پسند کیا جاتا رہا۔
ڈرامے میں اے سی پی پردیوں من کا ڈائیلاگ "کچھ تو گڑ بڑ ہے دیا" کا بھی بہت چرچہ رہا۔
20 سال میں اس ڈرامے کی 1500 کے قریب اقساط نشر کی گئیں

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بیرسٹر سیف کی بشریٰ بی بی کی جانب سے پارٹی اجلاس طلب کرنے کی تردید

بشریٰ بی بی کی جانب سے اجلاس طلب کرنے کی خبریں غلط ہیں، سی ایم ہاؤس میں اس وقت پارٹی کا کوئی اجلاس نہیں ہورہا، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیرسٹر سیف کی بشریٰ بی بی کی جانب سے پارٹی اجلاس طلب کرنے کی تردید

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، تاہم مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے اس کی تردید کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بشریٰ بی بی رہائی کے بعد آج پشاور میں ہنگامی اجلاس کی سربراہی کریں گی جبکہ شبلی فراز اور علی امین گنڈاپور ان  کے ساتھ  سیاسی معاملات دیکھیں گی، آج بشریٰ بی بی پارٹی کے مقدمات پر بریفنگ لیں گی، تحریک انصاف کی سینئر قیادت آج شام تک پشاور اجلاس کے لیے پہنچے گی۔

دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی نے پارٹی کا کوئی اجلاس طلب نہیں کیا۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے اجلاس طلب کرنے کی خبریں غلط ہیں، سی ایم ہاؤس میں اس وقت پارٹی کا کوئی اجلاس نہیں ہورہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

مسلم لیگ ن کی ایم پی اے ثانیہ عاشق پنجاب کابینہ میں شامل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سلمیٰ بٹ کوپرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیزمینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کاقلمدان دینےکی منظوری دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مسلم لیگ ن کی ایم پی اے ثانیہ عاشق پنجاب کابینہ میں شامل

مسلم لیگ ن کی ایم پی اے ثانیہ عاشق کو پنجاب کابینہ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ثانیہ عاشق کو معاون خصوصی وزیراعلی برائے اسیپشل ایجوکیشن مقرر کیا گیا ہے،سلمیٰ بٹ کو پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا قلمدان تفویض کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سلمیٰ بٹ کوپرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیزمینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کاقلمدان دینےکی منظوری دی۔

چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اخترزمان کی ہدایت پر سیکشن افسر نےنوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll