تفریح
بھارتی اداکارہ راشی کھنہ کا 'IMDb لسٹ' میں SRK کو شکست دینے کا دعویٰ
"سچ میں، میں نے سوچا کہ یہ ایک دھوکہ ہے

’’فرزی‘‘ سیزن میں نمایا اداکاری کرنے والی اداکارہ راشی کھنہ نے آئی ایم ڈی بی کی فہرست میں شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اداکارہ آخر کار اسی کے بارے میں بولتی ہیں۔
راشی نے بھارتی میڈیا کو بتایا: "جیسے ہی اس نے مجھے بتایا، میں بھاگ کر دوسرے کمرے میں گیا اور اپنے والد کو فون کیا۔ وہ نہیں سمجھ سکا کہ فہرست کیا ہے لیکن میں نے اسے بتایا کہ SRK صاحب دوسرے نمبر پر کیسے ہیں، وہ بھی چونک گیا۔"
View this post on Instagram
"سچ میں، میں نے سوچا کہ یہ ایک دھوکہ ہے لیکن بعد میں، مجھے احساس ہوا کہ یہ صرف ایک مرحلہ تھا۔ جیسے کہ وہ کنگ خان ہیں اور انہیں کوئی نہیں ہرا سکتا۔ یہ شو کی مقبولیت تھی اور لوگوں نے میرے کردار کو پسند کیا۔ لیکن میں واقعی شکر گزار ہوں اور مجھ میں موجود بچہ واقعی پرجوش تھا۔ سچ پوچھیں تو یہ ایک سنگ میل تھا۔"
کھنہ نے فروری میں اپنے انسٹاگرام پر شاندار خبریں شیئر کیں جہاں انہوں نے آئی ایم ڈی بی کی مشہور ہندوستانی مشہور شخصیات کی فہرست پوسٹ کی۔ وہ شاہ رخ خان اور وجے سیتھوپتی کو پیچھے چھوڑنے والوں میں پہلے نمبر پر رہی۔
پاکستان
خاتون جب بھی تقاضا کرے شوہر حق مہر کی ادائیگی کا پابند ہوگا: سپریم کورٹ
بلاوجہ کی مقدمہ بازی ختم کرنے کیلئے عدالتوں کو جرمانہ کرنے سے ہچکچانا نہیں چاہیے

خاتون جب بھی تقاضا کرے شوہر حق مہر کی ادائیگی کا پابند ہوگا: سپریم کورٹ
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے حق مہر کے حوالے سے فیصلہ سنا دیا، خاتون جب بھی تقاضا کرے شوہر حق مہر کی ادائیگی کا پابند ہو گا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے حق مہر کے حوالے سے فیصلہ تحریر کیا جو تین صفحات پر مشتمل ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حق مہر شرعی تقاضا ہے جس کا تحفظ ملکی قوانین میں بھی موجود ہے، حق مہر کی ادائیگی کا وقت نکاح نامہ میں مقرر نہ ہو تو بیوی کسی بھی وقت تقاضا کرسکتی ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ کیس میں بیوی کو حق مہر کے حصول کیلئے مقدمہ دائر کرنا پڑا جو 6 سال بعد سپریم کورٹ پہنچا، عدالتوں نے غیر ضروری اپیلیں دائر کرنے پر شوہر کو جرمانہ عائد نہیں کیا، غیر ضروری اپیلوں پر جرمانہ کیا ہوتا تو نوبت یہاں تک نہ پہنچتی، غیرضروری اپیلیں دائر کرنے سے عدالتی نظام مفلوج ہوتا جارہا ہے۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا ہے کہ بلاوجہ کی مقدمہ بازی ختم کرنے کیلئے عدالتوں کو جرمانہ کرنے سے ہچکچانا نہیں چاہیے۔
سپریم کورٹ نے بیوی کو حق مہر میں تاخیر پر خاوند پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا اور خالد پرویز کی اہلیہ ثمینہ کو حق مہر کی ادائیگی کے حکم کیخلاف اپیل خارج کر دی۔
پاکستان
بھارتی حکومت مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں کی حفاظت، سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنائے، ترجمان دفتر خارجہ
ا تاریخی بابری مسجد کے 31ویں یوم شہادت کے موق پر بیان

اسلام آباد۔: پاکستان نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں کی حفاظت، سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنائے۔
ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں تاریخی بابری مسجد کے 31 ویں یوم شادت کے موقع پر ترجمان دفتر خارجہ نے بدھ کو اپنے بیان میں کہا کہ آج بھارت میں تاریخی ”بابری مسجد“ کے انہدام کی ایک افسوسناک یاد دہانی ہے، آج کے دن 31 سال پہلے بھارتی قانون نافذ کرنے والے حکام کی موجودگی میں ہندو جنونیوں کے ایک ہجوم نے ایودھیا میں اس صدیوں پرانی مسجد کو منہدم کردیا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ بھارت کی اعلیٰ عدلیہ نے اس نفرت انگیز فعل کے ذمہ دار مجرموں کو نہ صرف بری کردیا بلکہ مسمار کی گئی مسجد کی جگہ پر مندر کی تعمیر کی بھی اجازت دے دی۔
ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بھارت میں اگلے عام انتخابات سے چند ماہ قبل اس مندر کا افتتاح جنوری 2024 میں متوقع ہے۔ بیان کے مطابق بابری مسجد کی شہادت کا سبب بننے والا مسلم مخالف جنون بدستور جاری ہے، چند ہفتے قبل بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ نے اس بات کا عوام میں کھل کر اظہار کیا کہ مسجد کا انہدام پاکستان کے کچھ حصوں پر دوبارہ دعویٰ کرنے کے نمونے کے طور پر کیا گیا۔
دنیا
غزہ میں امدادی سامان کی رسائی کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، امریکا
غزہ میں پہنچنے والی امداد کوبڑھانے کی ضرورت ہےجو اسرائیلی حکومت پر واضح کر دیا ہے، ترجمان امریکی دفتر خارجہ

امریکہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں ایندھن اور دیگر امداد کی رسائی کی اجازت دینے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ غزہ میں پہنچنے والی امداد کافی نہیں ہے۔ اسے بڑھانے کی ضرورت ہے اور ہم نے اسرائیل کی حکومت پر یہ واضح کر دیا ہے۔اقوام متحدہ نے بتایا تھا کہ پیر کو 100 امدادی ٹرک اور تقریباً 69 ہزار لیٹر ایندھن مصر سے غزہ پہنچایا گیا۔
اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجاک نے منگل کو صحافیوں کو بتایا کہ یہ امداد 170 ٹرکوں اور ایک لاکھ 10 ہزار لیٹر ایندھن کی یومیہ اوسط سے بہت کم ہے جو 24 سے 30 نومبر کے درمیان جنگ میں وقفے کے دوران فلسطین میں داخل ہوئی ۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے گذشتہ ہفتے سات اکتوبر کو غزہ سے اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد مشرق وسطیٰ کے اپنے تیسرے دورے پر اسرائیلی حکومت پر دباؤ ڈالا کہ وہ امداد کی ترسیل میں اضافہ کرے اور حماس کے خلاف کارروائی میں شہریوں کو کم سے کم نقصان پہنچائے۔
واضع رہے کہ اسرائیلی فورسز نے منگل کے روز جنوبی غزہ کے مرکزی شہر خان یونس پر دھاوا بول دیا تھا۔گذشتہ ہفتے زمینی حملے، جسے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سب سے بڑی کارروائی سمجھا جا رہا ہے۔
-
دنیا 2 دن پہلے
انڈونیشیا،آتش فشاں پھٹ جانے سے 11 کوہ پیما ہلاک
-
دنیا ایک دن پہلے
بولیویا میں سابق امریکی سفیرکیوبا کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار
-
تجارت ایک دن پہلے
ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
عدالت نے صحت کا رڈ کی بندش پر حکومت سے جواب طلب کر لیا
-
تجارت 4 گھنٹے پہلے
اے ڈی بی نے پاکستان کےلئے 65کروڑ 88 لاکھ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی
-
دنیا ایک گھنٹہ پہلے
امریکہ کا اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے میں تشدد میں ملوث اسرائیلی افراد پر ویزا پابندی کا اعلان
-
ٹیکنالوجی 7 گھنٹے پہلے
اسپاٹی فائے” نے اپنے ایک ہزار 500 ملازمین کو فارغ کردیا
-
تجارت ایک گھنٹہ پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی