Advertisement
تفریح

پاکستانی نامور گلوکار شوکت علی کو بچھڑے 2 سال بیت گئے

انہوں نے 2اپریل 2021 کو77 سال کی عمر میں اس دنیا فانی سے کوچ کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 2nd 2023, 6:51 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستانی نامور گلوکار شوکت علی کو بچھڑے 2 سال بیت گئے

کھلی اور طاقتور آواز کے مالک فنکار گلوکار شوکت علی کو مداحوں سے بچھڑے دوسال ہوگئے۔ دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان گلوکار شوکت علی نے ضلع منڈی بہاءوالدین کے علاقےملکوال میں 3 مئی 1944ء کو آنکھ کھولی۔  پانچ دہائیوں پر محیط اپنے موسیقی کے سفر کے دوران انہوں نے بے شمار اردو اور پنجابی گانے گائے۔ 

ایک ملی نغمہ ’جاگ اٹھا ہے سارا وطن‘ آج بھی ان کی پہچان ہے اور کئی گلوکار اسے کئی مرتبہ گا چکے ہیں۔ شوکت علی پہلی مرتبہ 1960 کی دہائی میں شہرت کی بلندیوں پر اس وقت پہنچے جب انہوں نے اس وقت کی مشہور فلم ’تیس مار خان‘ کے لئے اپنی آواز پیش کی۔

انہوں نے اپنا پہلا قومی نغمہ 28نومبر 1964ء کو پاکستان ٹیلی ویژن لاہور مرکز پر پیش کیا۔ یہ شوکت علی کا ہی نہیں بلکہ پاکستان ٹیلی ویژن کی تاریخ کا بھی پہلا قومی نغمہ ثابت ہوا۔شوکت علی نے 1965 اور 1971 میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والی جنگ کے دوران ملی نغمے بھی گائے، ان کے نغمے ’’جاگ اٹھا ہے سارا وطن‘‘ سن کر آج بھی جوش و ولولہ پیدا ہوجاتا ہے۔ 

لوک گلوکار شوکت علی کی خدمات کا اعتراف ان کی زندگی میں ہی کیا گیا اورانہیں کئی اعزازات سے نوازا گیا۔ حکومتِ پاکستان نے انہیں 1990 میں پرائڈ آف پرفارمنس کے اعزاز سے نوازا۔2اپریل 2021 کو77 سال کی عمر میں اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے لیکن اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں وہ آج بھی زندہ ہیں۔

Advertisement
پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم

پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم

  • 2 days ago
پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

  • 2 days ago
لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

  • 2 days ago
سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

  • 3 hours ago
نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد

نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد

  • 3 days ago
لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

  • 3 days ago
نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی

نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی

  • 2 days ago
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

  • 3 days ago
پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا

پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا

  • 2 days ago
مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

  • 3 days ago
آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور

آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور

  • 2 days ago
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

  • 2 hours ago
Advertisement