انہوں نے 2اپریل 2021 کو77 سال کی عمر میں اس دنیا فانی سے کوچ کیا


کھلی اور طاقتور آواز کے مالک فنکار گلوکار شوکت علی کو مداحوں سے بچھڑے دوسال ہوگئے۔ دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان گلوکار شوکت علی نے ضلع منڈی بہاءوالدین کے علاقےملکوال میں 3 مئی 1944ء کو آنکھ کھولی۔ پانچ دہائیوں پر محیط اپنے موسیقی کے سفر کے دوران انہوں نے بے شمار اردو اور پنجابی گانے گائے۔
ایک ملی نغمہ ’جاگ اٹھا ہے سارا وطن‘ آج بھی ان کی پہچان ہے اور کئی گلوکار اسے کئی مرتبہ گا چکے ہیں۔ شوکت علی پہلی مرتبہ 1960 کی دہائی میں شہرت کی بلندیوں پر اس وقت پہنچے جب انہوں نے اس وقت کی مشہور فلم ’تیس مار خان‘ کے لئے اپنی آواز پیش کی۔
انہوں نے اپنا پہلا قومی نغمہ 28نومبر 1964ء کو پاکستان ٹیلی ویژن لاہور مرکز پر پیش کیا۔ یہ شوکت علی کا ہی نہیں بلکہ پاکستان ٹیلی ویژن کی تاریخ کا بھی پہلا قومی نغمہ ثابت ہوا۔شوکت علی نے 1965 اور 1971 میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والی جنگ کے دوران ملی نغمے بھی گائے، ان کے نغمے ’’جاگ اٹھا ہے سارا وطن‘‘ سن کر آج بھی جوش و ولولہ پیدا ہوجاتا ہے۔
لوک گلوکار شوکت علی کی خدمات کا اعتراف ان کی زندگی میں ہی کیا گیا اورانہیں کئی اعزازات سے نوازا گیا۔ حکومتِ پاکستان نے انہیں 1990 میں پرائڈ آف پرفارمنس کے اعزاز سے نوازا۔2اپریل 2021 کو77 سال کی عمر میں اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے لیکن اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں وہ آج بھی زندہ ہیں۔
گنی بساؤ: صدرمعزول، فوج نے اقتدار سنبھال لیا
- 20 hours ago

کسی قیدی کو اتنی ملاقاتوں کی اجازت نہیں ملی جتنی بانی پی ٹی آئی کو دی گئی ، طلال چوہدری
- 22 minutes ago

نامورگلوکار ساحر علی بگا کا نیا ویڈیو سونگ مستانی ریلیز کے لئے تیار
- 3 hours ago

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملک میں سونے کا بھاؤ کیا رہا؟
- 2 hours ago

یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کررہا، وزارتِ داخلہ کی تصدیق
- 2 hours ago

پاکستان کی علمی میدان میں بڑی فتح ، آکسفورڈ یونین مباحثے سے بھارتی وفد عین وقت پر فرار
- 16 minutes ago
پاک-سعودیہ مشترکہ فوجی مشقیں ’البطار II‘ اختتام پذیر
- a day ago

پاکستان اورخلیج تعاون کونسل کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ جلد طے پا جائے گا،وزیراعظم
- 3 hours ago
روس یوکرین جنگ سے کامیابی کے ساتھ نہیں نکل سکتا، جرمنی
- a day ago

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا الوداعی خطاب، افواج کی ہم آہنگی اور مشترکہ حکمت عملی پر زور
- 3 hours ago

سہ ملکی سریز:سری لنکا کا پاکستان کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف
- 3 hours ago
سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے اعزاز میں خصوصی الوداعی تقریب کا انعقاد
- a day ago












