لاہور :چیئرمین اپٹما عادل بشیر کا کہنا ہے کہ اپٹما عوام کے لئے کورونا ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں عطیہ کرے گا۔ اپٹماممبران ایک لاکھ کورونا ویکسین کی خوراکیں درآمد کرنے کے لئے فنڈ اکٹھا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین اپٹما عادل بشیر کا کہنا ہے کہ اپٹما عوام کے لئے کورونا ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں عطیہ کرے گا، اپٹما نے کورونا ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں درآمد کرکے عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ اپٹما کے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا ہے۔ اپٹما نے یہ فیصلہ کارپوریٹ سوشل ریسپانسبیلیٹی (سی ایس آر ) کے تحت کیا ہے۔
چیئرمین اپٹما کا کہنا ہے کہ سرپرست اعلیٰ اپٹما گوہر اعجاز نے لیڈ رول ادا کرتے ہوئے ممبران کی توجہ اس معاملے کی جانب دلوائی، اپٹماممبران ایک لاکھ کورونا ویکسین کی خوراکیں درآمد کرنے کے لئے فنڈ اکٹھا کریں گے۔ حکومت سے ایک پیسہ بھی نہیں لیا جائے گا۔
عادل بشیر کا کہنا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے، اپٹما نے بروقت فیصلہ کرتے ہوئے عوام اور ملک کے وسیع تر مفاد میں یہ فیصلہ کیا ، کیلی حکومت اس وبا کا مقابلہ کر ہی نہیں سکتی، دیگر بزنس ایسوسی ایشنوں کو بھی سامنے آنا چاہیئے اور اپنا فرض ادا کرنا چاہیئے۔ اپٹما ممبران اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور کورونا کے خلاف حکومتی اقدامات کو مضبوط بنائیں گے۔

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 4 days ago

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 11 hours ago

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 2 days ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- a day ago

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- a day ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 4 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 16 hours ago

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 11 hours ago

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 3 days ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 4 days ago

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 2 days ago

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 2 days ago






