ینگون : میانمار کی فوج نے جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیا ۔متوقع وزیر اعظم آنگ سان سوچی،صدروین منٹ اور صوبو ں کے وزرائے اعلی ٰسمیت اہم رہنماؤں کو گرفتار کر کے نظر بند کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق میانمار فوج نے علی الصبح کارروائی کرتے ہوئے آنگ سان سوچی ، صدر وین منٹ اور دیگر رہنما ؤں کو حراست میں لیا۔ فوج نے بغاوت کرتے ہوئے جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر ملک میں ایک سال کیلئے ایمرجنسی نافذ کردی۔
فوجی حکام نے عوامی مزاحمت سے بچنے کیلئے ٹیلیفون اور انٹرنیٹ منقطع کردیا ، دارالحکومت نپیٹا اور مرکزی شہر ینگون کی سڑکوں پر فوج کی بھاری نفری تعینات کردی ہے۔ ینگون میں سٹی ہال پر قبضہ کیا گیا ، پھر سرکاری ٹیلی ویژن پر صرف ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں کہا گیا کہ اقتدار مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے حوالے کردیا گیا ہے۔
میانمار کی فوج کا کہنا ہے کہ نومبر میں ہونیوالے انتخابات میں قومی جمہوری پارٹی نے حکومت بنانے کیلئے دھاندلی کی ۔فوج نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ آج ہونے والا پارلیمنٹ کااجلاس ملتوی کردے، تاہم حکومتی انکار پر نیشنل پارٹی کے مرکزی دفتر پر چھاپہ مار کر اہم رہنما ؤں کو گرفتار کرلیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق نیشنل لیگ فور ڈیموکریسی پارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ صدر سمیت حکمراں جماعت کے اہم رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ جس صورتحال کا سامنا ہے ایسا لگ رہا ہے کہ فوجی بغاوت اور اقتدار پر قبضہ ہو رہا ہے۔پارٹی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ میں اپنی عوام سے کہنا چاہتا ہوں کہ ردعمل کا اظہار نہ کریں بلکہ قانون کے مطابق کام کریں۔توقع ہے کہ مجھے بھی گرفتار کرلیا جائے۔
عالمی برادری نے آنگ سانگ سوچی سمیت منتخب رہنماؤںکی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا۔امریکانےتشویش کااظہارکرتےہوئےسخت کارروائی سےمتنبہ کردیا۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے مذمت کی جبکہ امریکہ ،جاپان اور آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک نے آنگ سانگ سوچی سمیت منتخب رہنماؤںکی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا اورفوج کو خبردار کیا کہ ملک کا کنٹرول سنبھالنے کی کوشش نہ کرے۔
واضح رہے کہ آنگ سان سوچی نے گزشتہ سال ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔میانمار کی فوج نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے تھے۔متنازع انتخابی نتائج کے بعد فوج اور سول حکومت میں سخت کشیدگی تھی۔ایک بیان میں فوج کی جانب سے تجویز دی گئی تھی کہ اگر گزشتہ سال ہونے والے الیکشن کے ووٹ فراڈ کا معاملہ حل نہیں کیا گیا تومیانمار کا کنٹرول فوج سنبھال لے گی۔

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 20 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- ایک گھنٹہ قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل





