جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 56 لاکھ 26 ہزار 930 ہوگئی

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 56 لاکھ 26 ہزار 930 ہو گئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 56 لاکھ 26 ہزار 930 ہوگئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

الیکشن کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں مردووٹرزکی تعداد 6 کروڑ 78 لاکھ 93 ہزار815 ہے جبکہ ملک میں خواتین ووٹرزکی تعداد 5 کروڑ 77 لاکھ 32 ہزار 575 ہے۔ مرد ووٹرزکی شرح 54 فیصد اورخواتین ووٹرزکی شرح 46 فیصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ووٹرزکی تعداد 7 کروڑ 15 لاکھ 65 ہزار 168 ہے جبکہ سندھ میں ووٹرزکی تعداد 2 کروڑ 63 کاکھ 96 ہزار 53 ہے۔

خیبرپختونخوامیں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 14 لاکھ 15ہزار490 ، بلوچستان میں ووٹرزکی تعداد 52 لاکھ 28 ہزار 726 اور اسلام آبادمیں ووٹرزکی تعداد 10 لاکھ 20 ہزار 953 ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق ملک میں 18 سے سے 25 سال تک ووٹرزکی تعداد 2 کروڑ 31 لاکھ 21 ہزار 392 ہے،شرح 18 فیصد ہے۔ 26 سے سے 35 سال کے ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 26 لاکھ 18 ہزار 771 ہے، شرح 26 فیصد ہے، 36 سے 45 سال کے ووٹرز کئ تعداد2 کروڑ 77 لاکھ 56 ہزار 963 ہے،شرح 22 فیصد ہے۔

الیکشن کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں 56 سے 65 سال عمر کے ووٹرز کی تعدادایک کروڑ 18 لاکھ 99 ہزار 9 ہے،شرح 9 فیصد ہے جبکہ 66 سال سے زائد عمر کے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 21 لاکھ 9 ہزار 122 ہے،شرح 10 فیصد ہے۔

پاکستان

9 مئی کروانے والے قومی مجرم ہیں ، ہمارے پاس سب کے خلاف ثبوت موجود ہیں، علی امین گنڈا پور

انہوں  نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے ٹیبل پر بیٹھ کر بات کی جائے اگر ہم جھوٹے نکلے تو سب کا جھوٹ میں اپنے اوپر لوں گا اور مجھے جو چاہے سزا دی جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

9 مئی کروانے والے قومی مجرم ہیں ، ہمارے پاس سب کے خلاف ثبوت موجود ہیں، علی امین گنڈا پور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آج بانی پی ٹی آئی کی ساری باتیں سچ ہو رہی ہیں، 9مئی کو ایک سال ہو گیا، ہم بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے چپ ہیں۔

انہوں  نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے ٹیبل پر بیٹھ کر بات کی جائے اگر ہم جھوٹے نکلے تو سب کا جھوٹ میں اپنے اوپر لوں گا اور مجھے جو چاہے سزا دی جائے ۔ 

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ اگر ہم بے قصور ہیں تو ہم سے معافی کون مانگے گا؟ ہم کہتے ہیں 9 مئی یوم سیاہ ہے جنہوں نے یہ کیا وہ قوم کے مجرم ہیں، ہماری لیڈر شپ جیل میں ہے ،خان  ہماری جنگ لڑ رہا ہے، ہمارے پاس سب کے خلاف ثبوت موجود ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد پاکستان پہنچ گیا

طویل مدتی قرض پروگرام کے پہلے مرحلے کے مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف کی ٹیکنیکل ٹیم پاکستان پہنچی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد پاکستان پہنچ گیا

نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد پاکستان پہنچ گیا

پاکستان کے ساتھ چھ سے آٹھ ارب ڈالر کے نئے طویل مدتی قرض پروگرام کے پہلے مرحلے کے مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف کی ٹیکنیکل ٹیم پاکستان پہنچ گئی، ٹیکنیکل ٹیم پاکستانی حکام کے ساتھ اقتصادی اعدادوشمار اور اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ کے خدوخال بارے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف مشن کے کچھ ممبران پاکستان پہنچ گئے ہیں جبکہ آئی ایم ایف کے سربراہی مشن کا 16 مئی کی رات پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ ٹیکنیکل ٹیم مختلف محکموں سے ڈیٹا حاصل کرے گی اور وزارت خزانہ حکام سے مل کر بجٹ پر بھی کام کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ آئی ایم ایف کا مشن 10 روز سے زائد پاکستان میں قیام کرے گا ٹیکنیکل ٹیم کی جانب سے پاکستانی حکام کے ساتھ ڈیٹا پر کام کرنے کے بعد آئی ایم ایف کی پالیسی سطح کی ٹیم مذاکرات کو حتمی شکل دے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دھمکیوں پرخاموش نہیں رہیں گے ، مولانا فضل الرحمن ڈٹ گئے

پشاور میں جے یو آئی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ ہمیں دھاندلی کے خلاف تحریک روکنے اور اس کے عوض پیش کش کی جارہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دھمکیوں پرخاموش نہیں رہیں گے ، مولانا فضل الرحمن ڈٹ گئے

پشاور : جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کاکہنا ہے کہ مینڈیٹ عوام کے پاس ہے،دھمکیوں پرخاموش نہیں رہیں گے۔
پشاور میں جے یو آئی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ ہمیں دھاندلی کے خلاف تحریک روکنے اور اس کے عوض پیش کش کی جارہی ہے۔

قبائلی علاقوں میں جب آپریشن شروع کیا گیا تو میں نے سب سے پہلے مخالفت کی تھی، اگر آپریشن کامیاب ہوا تو پھر دہشت گرد اور عوام غیر محفوظ کیوں ہیں۔
فضل الرحمان نے کہا کہ اب سیکورٹی فورسز کو قبائلی علاقوں سے چلے جانا چاہیے اور آپریشن کے نام پر ہم سے مزید خیرخواہی نہ دکھائی جائے، میرا یہ گناہ ہے کہ میں نے قبائلی علاقوں میں آپریشن کی مخالفت کی اور آج بھی اُسی نقطہ نظر پر قائم ہوں۔
جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ جب فاٹا انضمام کا فیصلہ ہوا تو میں نے دلائل سے اسے غلط ثابت کیا، پھر مخالفت کرنے پر ایک امریکی افسر میرے گھر آیا اور اُس نے وجہ پوچھی، میرا گناہ یہ تھا کہ قبائلی انضمام کی مخالفت کی میں تمھارے آقائوں کا فیصلہ نہیں مانا، آج پوچھنا چاہتا ہوں کہ فاٹا کے عوام کہاں کھڑے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll