ابوالحسن علیؑ ابن ابی طالب کا یوم شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے
کراچی، لاہور سمیت ملک مختلف شہروں میں جلوس نکالے جارہے ہیں


لاہور میں یوم شہادت حضرت علیؑ کے سلسلہ میں مرکزی جلوس مبارک حویلی سے برآمد ہوا۔
اہل بیعت سے اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے اعزاداران نوحہ خوانی، ماتم، کرتے اپنی منزل کی جانب جلوس کے ہمراہ رواں دواں ہیں۔
جلوس کے شرکاء نماز ظہرین سنہری مسجد کے سامنے ادا کی جائیگی بعد اذاں سوناراں والا بازار، حکیماں والا بازار اور بھاٹی چوک پہنچ کر غروب آفتاب کے وقت کربلا گامے شاہ اختتام پزیر ہوگا۔
ملک کے بیشتر شہروں کی طرح لاہور میں بھی سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں، جلوس کے راستوں پر خاردار تار اور کنٹینر لگا کر جلوس میں آنے والوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
جلوس اور اس کی جانب جانے والے راستوں کی سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے، سرویلینس وینز بھی موجود ہیں۔
دوسری جانب کراچی میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کی شہادت کے موقع پر جلوس دوپہر ایک بجے نمائش چورنگی سے برآمد ہوگا اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیہ میں اختتام پزیر ہوگا۔
مرکزی مجلس نشتر پارک میں منعقد کی جاتی ہے مجلس سے خطاب علامہ امین شہیدی کریں گے، مجلس کے بعد یہ جلوس 1 بجے ننشتر پارک سے برآمد ہوگا۔
اس حوالے سے ہمیشہ کی طرح جلوس کے راستوں میں سکیورٹی کے انتظامات کیئے گئے ہیں، پانچ ہزار سے زائد رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
جبکہ جلسوس کی گزر گاہوں میں بم ڈسپوزل سکوارڈ کے ذریعے سے اس کی سویپنگ بھی کرائی گئی ہے، راستہ میں بلند بالا عمارتوں پر سنائپر شوٹرز بھی تعینات کیئے گئے ہیں۔
جلوس میں آنے والے تمام شرکاء کی تلاشی کیلئے واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹکٹر کی سہولت کے ساتھ اہلکار تعینات ہیں جبکہ خواتین کی تفتیش کے لئے لیڈی پولیس اہلکار بھی موجود ہیں، جلوس کی جانب آنے والے راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 2 گھنٹے قبل

فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل، چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
- 4 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 3 گھنٹے قبل

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ
- 13 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 42 منٹ قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج
- 15 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 2 گھنٹے قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 4 گھنٹے قبل

سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ
- 13 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 8 منٹ قبل