چینی سائنسدانوں اور صنعت کاروں کا وفد 27 اپریل کو پاکستان کا دورہ کرے گا
دواسازی کی صنعتوں کے نمائندوں کی اہم بات چیت بھی ہوگی


اسلام آباد: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے رکن ممالک میں روایتی ادویات اور اس سے منسلک بائیو میڈیکل سائنسز میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے چینی سائنسدانوں اور صنعت کاروں کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
اسلامی تعاون تنظیم کے ذیلی ادارے کامسٹیک کے مطابق چینی سائنسدانوں اور صنعت کاروں کا وفد ادارہ جاتی اور صنعتی روابط کے ذریعے قدرتی مصنوعات، بائیو ٹیکنالوجی، مالیکیولر اور سیل بائیولوجی اور روایتی ادویات کے شعبوں میں تحقیق اور ترقی میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کے لیے 27 اپریل کو اسلام آباد میں کامسٹیک سیکرٹریٹ کا دورہ کرے گا۔
مفاہمتی یادداشت پر دستخط سے عوامی جمہوریہ چین اور او آئی سی کے رکن ممالک کے درمیان علمی اور تحقیقی اقدامات کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ دستخطی تقریب کے موقع پر اس موضوع پر سائنس دانوں اور چین میں دواسازی کی صنعتوں کے نمائندوں کی اہم بات چیت بھی ہوگی۔

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 16 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 13 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 12 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 16 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 17 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 12 گھنٹے قبل





