Advertisement
تجارت

پاکستان اورجنوبی یورپ کے درمیان فاضل تجارت کے حجم میں اضافہ

جنوری میں 240.43 ملین ڈالراورگزشتہ سال فروری میں 211.88 ملین ڈالرتھیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Apr 12th 2023, 8:21 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان اورجنوبی یورپ کے درمیان فاضل تجارت کے حجم میں اضافہ

اسلام آباد: پاکستان اورجنوبی یورپ کے درمیان فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں جنوبی یورپ کے ممالک کو پاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر20.21 فیصد کا اضافہ جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 44 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے لیکر فروری تک کی مدت میں یونان، اٹلی، سپین اورجنوبی یورپ کے دیگرممالک کو پاکستانی برآمدات کاحجم 1.992 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20.21 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جنوبی یورپ کے ممالک کو برآمدات سے ملک کو1.657 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا۔

فروری میں جنوبی یورپ کے ممالک کو246.35 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈکی گئیں جو جنوری میں 240.43 ملین ڈالراورگزشتہ سال فروری میں 211.88 ملین ڈالرتھیں۔

مالی سال 2022 میں جنوبی یورپ کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو2.734 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں جنوبی یورپ کے ممالک سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر44 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے، جولائی سے لیکرفروری تک کی مدت میں جنوبی یورپ کے ممالک سے 595.46 ملین ڈالر کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں۔

جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 856.59 ملین ڈالرتھیں، فروری میں جنوبی یورپ سے درآمدات پر 64.04 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو جنوری میں 101.41 ملین ڈالر اور گزشتہ سال فروری میں 84.72 ملین ڈالر تھا۔

مالی سال 2022 میں جنوبی یورپ کے ممالک سے درآمدات کا حجم 1.208 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

 

Advertisement