Advertisement
پاکستان

وزیر اعظم پاکستان کا ڈی جی خان میں مفت آٹا تقسیم کیمپ کا دورہ

شہباز شریف کو مفت آٹا تقسیم کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اپریل 12 2023، 9:08 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعظم پاکستان  کا ڈی جی خان میں مفت آٹا تقسیم کیمپ کا دورہ

وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان میں مفت آٹا تقسیم کیمپ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا، انہیں مفت آٹا تقسیم کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی، اور انہوں نے عوام سے مسائل سنے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کوریلیف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، حکومت نے ان مشکل حالات میں بھی مفت آٹا پیکج پر کام کیا۔ مفت آٹا پیکج سے متعلق پہلے میرے تحفظات تھے۔

وزیراعظم نے عوام کو ہدایت کی کہ صبر اور تحمل سے کام لیں، خواتین کو پہلے موقع دیں، ڈیرہ غازی خان کی خوشحالی ترجیحات میں شامل ہے، ملک میں چیلنجز ہیں مل کر ان سے نکلیں گے۔

Advertisement
Advertisement