پوری قوم دہشتگردی کے مکمل خاتمےکیلئے متحد ہے، صدر مملکت کا دہشتگردی کیخلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت
شہداء کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی بھی دعا کی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہداء کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمےکیلئے متحد ہے۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے شہداء کے لواحقین سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
صدر نے 8 اپریل کو جنوبی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے نائیک فضل جانان کے ورثاء سے رابطہ کیا۔ انہوں نے 8 اپریل کو خیبر باڑہ میں شہید ہونے والے نائیک نذیراللہ محسود اور نائب صوبیدار حضرت گل کے لواحقین سے بھی فون پر اظہار افسوس کیا۔
صدر مملکت نے 5 اپریل کو جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی حامد رسول کے بھائی سے بھی فون پر بات کی۔
ڈاکٹر عارف علوی نے شہداء کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمےکیلئے متحد ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہداء کی خدمات کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے شہداء کے بلندی درجات کی دعا کی اور قوم کی جانب سے شہداء کے خاندانوں کا شکریہ ادا کیا۔ صدر مملکت نے شہداء کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 21 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- ایک دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 21 گھنٹے قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 دن قبل




