سپریم کورٹ فیصلے پر عمل درآمد نہ کرا سکی تو بطور ادارہ اس کا وجود ختم ہو جائے گا،رہنما پاکستان تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہاسپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت الیکشن کے لیے وفاقی حکومت کو فنڈز جاری کرنا ہیں، فنڈز جاری نہ کرنے کی صورت میں وزیراعظم اور کابینہ نااہل ہوں گے، سپریم کورٹ فیصلے پر عمل درآمد نہ کرا سکی تو بطور ادارہ اس کا وجود ختم ہو جائے گا، دو ہی صورتیں ہیں یا الیکشنز ہوں گے یا وزیراعظم اور کابینہ گھر جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں کے فیصلوں کو مانتے ہیں، قاسم سوری کی رولنگ کو عدالت نے غیر قانونی قرار دیا، ہم نے مانا، کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ عدالت کے حکم کو نہیں مانتے، ہم پیپلز پارٹی یا ن لیگ نہیں کہ عدالتی فیصلے کو تسلیم نہ کریں۔
رہنماتحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عمرا ن خان کی گھڑی پر کیس بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے فنڈنگ معاملات کہاں گئے، شریف اور زرداری خاندان نے کروڑوں کی گاڑیاں مفت لے لیں، توشہ خانہ کا ریکارڈ سامنے نہیں لایا جارہا۔
مسلم لیگ ن نے ایک ارب روپے کے لگ بھگ میڈیا مہم پر خرچ کیا، وہ فنڈنگ کہاں سے آئی؟ الیکشن کمیشن ن لیگ کی فنڈنگ معاملات کو چھپانا چاہ رہا ہے، الیکشن کمیشن کو ن لیگ،پیپلز پارٹی کی فنڈنگ کے معاملات سامنے رکھنے چاہئیں۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم نے پیپلزپارٹی کے آگے کراچی کے عوام کو بیچ دیا، نئی مردم شماری ایم کیو ایم کے مطالبے پر ہو رہی ہے، اس پر 45 ارب روپے خرچ ہوئے، حیدرآباد اور کراچی کی مردم شماری میں 29 لاکھ کا فرق رہ گیا ہے۔ نئی مردم شماری پر گئے تو کراچی کی دو سیٹیں کم ہو جائیں گی۔
5 سے 6 وزیروں نے خود کو پیپلز پارٹی کے آگے بیچا ہے، ایم کیو ایم کے چار پانچ وزیر فروخت بھی ہو جائیں تو فرق نہیں پڑتا، ہم کراچی کے عوام کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں، ہم کراچی کے عوام کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ انہیں انصاف دلائیں گے۔

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 11 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 14 گھنٹے قبل

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 12 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 10 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 7 گھنٹے قبل

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 14 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 14 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 11 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 13 گھنٹے قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 8 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 10 گھنٹے قبل









