آئین اور قانون کی بالادستی کے آخری پانچ اورز کا میچ جمعہ سے شروع ہو رہا ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ


سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 12 روز سے کابینہ ہر روز ایسے بیٹھ رہی ہے جیسے داتا دربار میں نیاز بانٹی جارہی ہے آئین اور قانون کی بالادستی کے آخری پانچ اورز کا میچ جمعہ سے شروع ہو رہا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم عدولی ہو چکی ہے اور نافرمانی اور توہین عدالت کا عندیہ دے دیا گیا ہے، جس کے ریڈار میں شہبازشریف اور کابینہ آسکتے ہیں۔آئین اور قانون کا شکنجہ انتہائی گہرا اورسخت ہوتا ہے، نواز شریف پاکستان نہیں آئیں گے اور لندن واپس جائیں گے، کیونکہ شہباز شریف ان کی خواہشیں پوری نہیں کرسکے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جسٹس اعجاز افضل نے والیم 10 کے ٹکر چلا دیئے ہیں، اور والیم 10 کی گلی کوچے میں لوٹ سیل لگنے والی ہے۔ سپریم کورٹ نے ان کی 8 رکنی لارجر بینچ کی خواہش بھی پوری کردی ہے، آئین اور قانون کی بالادستی کے آخری پانچ اورز کا میچ جمعہ سے شروع ہو رہا ہے۔
پاکستان کی کابینہ ہی عدالتی فیصلےسےانکارکی جرأت کرسکتی ہےنااہل لوگ قانون سازی کررہےہیں وزیراعظم نے10توڑےآٹےکی دکان کھول رکھی ہےغریب کےپاس کفن دفن کےپیسےنہیںIMFکی سوئیUAEکےایک ارب ڈالرپراٹکی ہوئی ہےامید ہےمحمد بن سلمان بھی ان کوسمجھائےگاکہ بندےکےپتربنوانتظارکی گھڑیاں ختم ہونےکوہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 13, 2023
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی کابینہ ہی عدالتی فیصلے سے انکارکی جرأت کرسکتی ہے، نااہل لوگ قانون سازی کر رہے ہیں، 12 روز سے کابینہ ہر روز ایسے بیٹھ رہی ہے جیسے داتا دربار میں نیاز بانٹی جارہی ہے، ان کے پاس سوائے الیکشن کے ہر کام کے لیے پیسے ہیں، غریب کے پاس کفن دفن کے پیسے نہیں، اور وزیراعظم نے 10 توڑے آٹے کی دکان کھول رکھی ہے۔
عدالتی حکم عدولی ہوچکی نافرمانی اورتوہین عدالت کاعندیہ دےدیاگیاجس کےریڈارمیں شہبازشریف اورکابینہ آسکتےہیں۔جسٹس اعجازافضل نےوالیم10کےٹکرچلادیےہیں والیم10کی گلی کوچےمیں لوٹ سیل لگنےوالی ہے۔نوازشریف پاکستان نہیں آئیں گےلندن واپس جائیں گے کیونکہ شہبازشریف انکی خواہشیں پوری نہیں کرسکا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 13, 2023
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی سوئی عرب امارات کے ایک ارب ڈالر پر اٹکی ہوئی ہے، امید ہے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی ان کو سمجھائیں گے کہ بندے کے پتر بنو انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

